These terms and conditions are consistent with Code of Banking practices, issued vide CPD Circular no. 2 of 2015 In these terms and conditions, following are the definitions of certain words and abbreviations used:
1Link (Guarantee) Limited, a consortium of major Banks that owns and operates the shared financial services network in Pakistan through which CARDHOLDER may use his / her CARD.
M-Net: Another shared financial services network in Pakistan through which CARDHOLDER may use his / her CARD.
ACCOUNT: Means a Rupee or a Foreign Currency Bank Account maintained by a Customer with the Bank All references that refer to singular shall be deemed to include plural.
AUTHORIZED FINANCIAL INSTITUTION (AFI): AFI is for the purpose of the regulation, AFI includes Banks & Microfinance Banks
PSO: Payment System Operator
PSP: Payment service provider
ACCOUNT HOLDER: Means a person(s) who maintain(s) one or more Accounts with the Bank.
ACCOUNT INFORMATION: Means information pertaining to the Account(s) maintained by the Customer with the Bank.
ALTERNATE CHANNEL: Means Customer touch point other than BRANCH, including but not limited to ATM, Mobile, Internet, POS, Call Center, Phone Banking etc through which transactions / instructions / or requests can be performed or taken.
ATM: Means Automated Teller Machine installed and operated by the Bank in Pakistan and / or abroad and / or Automated Teller Machines of Banks participating in the Linked Network and / or the Automated Teller Machines of Banks or financial institutions in Pakistan and / or abroad where Card is accepted.
Bank: refers to Faysal Bank Limited acting through its Islamic Banking Division.
Branch: An office of Faysal Bank authorized to conduct Customers' Islamic Banking transactions. "
BENEFICIARY: Means the recipient of funds or other services as prescribed by the sender of funds, who may also be the ACCOUNT HOLDER.
Business Day: Means a day when the relevant branch of the Bank is open to conduct commercial Banking business.
CARD: All variants of Faysal Islamic Debit Cards issued by the Bank and may also include any other Islamic card issued by the Bank at any time. The term CARD includes a Supplementary Card issued by the Bank to a Supplementary CARD HOLDER in accordance with the terms hereof. The CARD includes Faysal Islamic Debit Cards on any of the Visa, China Union Pay, and/or PayPak payment schemes/networks for usage on ATMs and POS machines globally (whereas the Faysal Islamic PayPak Debit Cards are only usable within Pakistan).
CARD HOLDER: Means an Account Holder maintaining an Account with the Bank and to whom a CARD is issued or the SUPPLEMENTARY CARD HOLDER.
CARD TRANSACTION: Means any transaction made through the CARD and includes without limitation, fees debited by the Bank or other Banks to effect the said transaction.
CDM: Means a Cash Deposit Machine.
CHARITY FUND: Means a fund maintained by the Islamic Banking Division, consisting of charity amounts recovered from Customers of the Islamic Banking Division, the amounts and proceeds whereof are to be applied for charitable purposes in accordance with the decision of Shariah.
CUSTOMER: Means a person, firm, company or any other institution, who maintains one or more account(s) with the Bank. In this document all reference to the Customer being referred in masculine gender shall be deemed to include the feminine gender. All references that refer to singular shall be deemed to include plural.
CUSTOMER RELATIONSHIP FORM: Means the account opening form of the Bank to the Customer in which the Customer has to provide the requested information and return to the Bank duly filled¬ in prior to Account opening and/or providing the services to the Customer.
DESIGNATED UTILITY PROVIDER: Means the utility provider which has given access to the Bank to its Customer database, thereby enabling the Bank to make direct payments to it on behalf of its Customers.
Drop Box: Means a designated deposit box of the Bank for Customers to deposit cheques for clearing / processing.
E-STATEMENTS: Electronic Statement of Account” means Customer's periodic statement of account sent by the Bank through Email.
FUNDS TRANSFER: Means transfer of funds from an Account maintained in the Bank to another Account maintained at the Bank or another Bank.
INTERNET BANKING or "INTERNET BANKING SERVICE": refers to the banking service offered by the Bank through the use of Internet.
ISLAMIC BANKING DIVISION: Means the Islamic Banking Division of the Bank established for the purposes of providing Islamic banking services in accordance with the relevant rules and guidelines of the SBP as amended from time to time.
IVR: Means Interactive Voice Response, a system that allows user keypad input for various transactions and instructions and responds accordingly.
Linked Account(s): Means a specific Account or more than one Account, which is linked to the Card, Mobit Internet Banking, Internet Banking or any other service provided through Alternate Channel at the request of the Customer by the Bank
MERCHANT: Means any person supplying goods and / or services and / or other benefits who accepts the CARD as means of payment.
MOBIT INTERNET BANKING: Shall mean banking facility provided to the Customers through the use of mobile phone.
MOBILE PHONE NUMBER: Shall mean the mobile number that has been used by the Customer to register for any banking service. This number may keep on changing as advised by customer from time to time.
“MUDARABAH”: Means a kind of partnership, where Faysal Islamic Banking is the “Mudarib” (manager of the funds) and the customer is the “Rabb-ul-Maal” (owner of funds). The Bank as the Mudarib may invest or disinvest, at its sole discretion the customer's deposits in Shariah compliant modes such as Ijarah, Murabaha, Musharakah, etc. The rate of profit on the deposit will be determined through a Shariah approved mechanism for calculation of weightages which will be announced at the beginning of each calendar month and shall be applicable for that month only. The depositors will share in the profit earned through financing in different Islamic modes of financing. Losses, if any, will be shared in the proportion of investment by each depositor.
MUDARIB: Means the working partner / manager of funds under a Mudaraba arrangement, in this case the Islamic Banking Division.
PHONE BANKING: Means banking services offered by the unit of the Bank that is accessible by way of phone, for various types of transactions and to take instructions from Account Holder. This also includes services offered through IVR.
PAYMENTS: shall mean any payment by a Customer via transfer of funds from the Account(s) held by the Customer to third party accounts or bill payments. The Bank may at its sole and exclusive discretion confine this facility only to certain permitted Customers or may extend it from time to time to be generally available to all Customers.
PERSONAL INFORMATION: Refers to the information provided by the Customer to Faysal Bank.
PIN: Means the confidential Personal Identification Number allocated to the CARD HOLDER by the Bank or chosen by the CARD HOLDER from time to time. The term PIN would also include ATM PIN, Transaction (T-PIN), Mobile (M-PIN) and One Time Password - OTP-PIN.
POST: Means any means of delivery of statements, advices or any other documents the Customer.
QARD: Means a loan extended without interest.
RABB-UL-MAAL: Means the investor / owner of capital investing in Mudarabah arrangements.
RESIDENT SHARIAH BOARD MEMBER (RSBM): means the advisor appointed by the Bank pursuant to the regulations of the State Bank of Pakistan and who is a member of the Shariah Board of the Bank.
SHARIAH BOARD: means a board of members constituted by the Bank pursuant to the regulations of the State Bank of Pakistan to oversee and supervise the Islamic banking operations of the Bank.
SHARIAH: means Resident Shariah Board Member (RSBM) / Chairman Shariah Board / Shariah Board.
SBP: Means the State Bank of Pakistan.
SMS: Means short message service which includes the storage, routing and delivery of alphanumeric messages over GSM / TDMA telecommunications system.
Telco: Means the cellular phone company which has entered into agreement with the Bank for the purposes of providing mobile phone banking facilities to the Customers.
TERMS: refers to terms and conditions mentioned herein.
POS or POS TERMINALS: Means point of sale electronic terminals at Merchant Service / Retail Outlet(s), enabling the CARD HOLDER to use the CARD to access funds in the Account or Linked Accounts held with the Bank to make a purchase.
SUPPLEMENTARY CARD HOLDER: Means a person to whom a Supplementary Card is issued by the Bank at the request of the ACCOUNT HOLDER.
INVESTMENT CERTIFICATE: Means the Certificate of Islamic Investment such as the Barkat Islamic Investment Certificates, Barkat Monthly Income Certificates and any other Certificates of Islamic Investments issued by the Bank from time to time.
VISA: Means global service provider network for ATMs and POS machines where CARD HOLDER may use ATM/POS Services.
WEIGHTAGES: Means profit distribution ratios which are assigned to different categories of deposits based on the parameters / criteria i.e. tenor, amount and profit payment frequency. The weightages are announced at least 03 working days before the beginning of period concerned and are not changed during the period. In consideration of Faysal Bank Limited (the Bank) providing me / us such financial services as may be requested by me / us from time to time, I / We agree that the terms and conditions contained herein below shall be binding upon me / us with respect to the Account(s) specified in the Account Opening Form or any other Account that may be opened by me / us with the Bank hereafter (the "Account").
JOINT ACCOUNT
Electronic Banking Services
Daily Limit Internal Transfers
Daily Limit Inter Bank Transfers
ATM / Debit Card
250,000
250,000
Internet Banking
250,000
250,000
Mobit Mobile Banking
50,000 for both Internal & Inter Bank Transfers combines
50,000 for both Internal & Inter Bank Transfers combines
State Bank of Pakistan has defined guidelines of Business conduct for bank which sets standards of good banking practice for banks to follow when dealing with customers.
NOTE: Current prevailing Profit payment frequencies and calculations are given in the Faysal Islamic Schedule of Charges.
اکاؤنٹ (اکاؤنٹس) کھولنے اور چلانے کے لیے عمومی شرائط
فیصل اسلامک بینکنگ
تعریفیں اور تشریحات
یہ شرائط وضوابط کوڈ آف بینکنگ پریکٹسزسے مطابقت رکھتی ہیں، جوکہ 2015کے CPDسرکلر نمبر2کے ذریعے جاری شدہ ہے۔ان شرائط وضوابط میں بعض اہم الفاظ کی تعریفیں اور تشریحات درج ذیل کے مطابق استعمال ہوں گی:
1”لنک“: 1لنک (گارنٹی) لمیٹڈ بڑے بینکوں کا ایک کنسورشیم ہے جو پاکستان میں اپنا مشترکہ فنانشل سروسز کانیٹ ورک رکھتے اور چلاتے ہیں اور جس کے ذریعے سے کارڈ ہولڈر اپنا کارڈ استعمال کرسکتا ہے /سکتی ہے۔
”ایم-نیٹ“پاکستان میں ایک علیحدہ مشترکہ فنانشل سروسز کا نیٹ ورک ہے۔ اس نیٹ ورک کے ذریعے بھی کارڈ ہولڈر اپنا کارڈ استعمال کرسکتا /سکتی ہے۔
”اکاؤنٹ“ سے مراد پاکستان روپے یا غیر ملکی کرنسی میں بینک اکاؤنٹ ہے جسے کسٹمر نے بینک کے ساتھ قائم رکھا ہے۔ ایسے تمام ریفرنسز جو واحد کے طورپر استعمال ہورہے ہوں جمع بھی سمجھے جائیں گے۔
”اتھرائزڈ فنانشل انسٹی ٹیوٹ (AFI):اے ایف آئی (AFI) ضوابط پر عملدرآمد کے مقصد کے لیے ہوتاہے، اے ایف آئی (AFI) میں بینک اور مائکروفنانس بینک شامل ہیں۔
”پی ایس او(PSO): “ پے منٹ سسٹم آپریٹر
”پی ایس پی (PSP): “ پے منٹ سروس پرووائیڈر
”اکاؤنٹ ہولڈر“ سے مراد ایسا فرد(افراد) ہے جس کا بینک کے ساتھ ایک یا ایک سے زائد اکاؤنٹ ہوں۔
”اکاؤنٹ کی معلومات“ سے مراد ایسی معلومات ہے جس کے تعلق صارف کے بینک کے ساتھ چلنے والے اکاؤنٹ سے ہو۔
”متبادل ذریعہ“ سے مراد صارف کا بینک کے رابطہ کے لیے اس بینک کی برانچ کے علاوہ دیگر ذرائع مثلاً اے ٹی ایم، موبائل فون، انٹرنیٹ، پی او ایس، کال سینٹر، فون بینکنگ وغیرہ جن کے ذریعے صارف ٹرانزیکشن کرسکتا /سکتی ہے، یا شکایات کرسکتا/سکتی ہے۔
”اے ٹی ایم“ سے مراد بینک کی جانب سے پاکستان میں اور /یا بیرون ملک لگائی گئی آٹومیٹڈ ٹیلر مشین (Automated Teller Machine) ہے جو بینک یا دیگر بینکوں کے ساتھ ایک ایسے لنک کا حصہ ہو جن میں پاکستان میں موجود دیگر بینکوں یا مالیاتی اداروں کی آٹو میٹڈ ٹیلر مشینیں شامل ہوں اور جن کے ذریعے پاکستان میں یا بیرون ملک کارڈ کے ذریعے ٹرانزیکشن کی جاسکتی ہو۔
”بینک“سے مراد فیصل بینک لمیٹڈ ہے، جوکہ اپنے اسلامک بینکنگ ڈویژن کے ذریعے کا م کررہاہے۔
”برانچ“ سے مراد فیصل بینک کی جانب سے قائم کردہ ایساآفس ہے جس کو صارف کے ساتھ بینکاری امور انجام دینے کے لیے اختیار دیا گیا ہو۔
”بینیفشری(فائدہ لینے والا/والی)“ سے مراد فنڈز (رقم) وصول کرنے والا/والی یا دیگر فنڈز /رقم بھیجنے والے کی ہدایت کے مطابق سروس حاصل کرنے والا ہے، جو خود بھی ایک اکاؤنٹ ہولڈر ہوسکتا ہے۔
”کاروباری دن“سے مراد ایسا دن جب بینک کی متعلقہ برانچ کمرشل بینکاری کے لیے کھلی ہو۔
”کارڈ“ بینک کی جانب سے جاری کردہ اے ٹی ایم/ویزا ڈیبٹ کارڈ ہے جس میں بینک کی جانب سے کسی بھی وقت جاری کردہ کارڈز بھی شامل ہیں۔ کارڈ کی اصطلاح میں بینک کی جانب سے شرائط وضوابط کے تحت سپلیمنٹری کارڈ ہولڈر کو جاری کردہ سپلیمنٹری کارڈ شامل ہے۔کارڈ کواے ٹی ایمز اور پی او ایس مشینز پر دنیابھر میں کسی بھی ویزا، چائنا یونین پے، اور / یا پے پاک پے منٹ اسکیمز / نیٹ ورکس پر استعمال کیا جاسکتاہے (جبکہ فیصل اسلامک پے پاک ڈیبٹ کارڈزصرف پاکستان کے اندر ہی قابلِ استعمال ہیں)۔
”کارڈ ہولڈر“ سے مراد ایسا اکاؤنٹ ہولڈر ہے جس کا بینک کے پاس اکاؤنٹ ہو اور جسے بینک کی جانب سے کارڈ جاری کیا گیا یا پھر وہ سپلیمنٹری کارڈ ہولڈر ہو۔
”کارڈ ٹرانزیکشن“ سے مراد کوئی بھی ٹرانزیکشن جو کارڈ کے ذریعے کی گئی ہو اورجس کے لیے کسی حد کے بغیر بینک کی جانب سے فیس ڈیبٹ کی گئی ہو یاکسی اور بینک کی جانب سے کارروائی کی گئی ہو۔
”سی ڈی ایم“ سے مراد کیش ڈپازٹ مشین(Cash Deposit Machine)ہے۔
”چیریٹی فنڈ“: سے مراد اسلامک بینکنگ ڈویژن کی جانب سے برقرار رکھاگیا فنڈ، جس کی رقوم اسلامک بینکنگ ڈویژن کے صارفین سے لی جاتی ہے،یہ رقوم شریعہ کے فیصلے کے مطابق خیراتی مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔
”صارف“ سے مراد ایسا فرد، فرم،کمپنی یا دیگر کوئی ادارہ جو بینک کے ساتھ ایک یا ایک سے زائد اکاؤنٹ رکھتا ہو اس دستاویز میں جتنے بھی حوالے صارف کے لیے بطور مذکر استعمال ہوئے ہیں وہ مونث کے لیے بھی استعمال کئے جائیں گے۔ اسی طرح جو ریفرنس واحد کے لیے استعمال کئے گئے ہیں وہ جمع کے لیے بھی ہیں۔
”کسٹمر ریلیشن شپ فارم“: سے مراد ہے بینک میں اکاؤنٹ کھولنے کا فارم جس میں صارف سے اپنی معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے اور اس فارم کو اکاؤنٹ کھولنے اور / یا صارف کو سروسز فراہم کرنے سے پہلے اچھی طرح پر کرکے واپس کرنا ہوتاہے۔
”نامزد یوٹیلیٹی فراہم کرنیوالا“ سے مراد ایسا فائدہ پہنچانے والا ہے جس نے بینک کو اپنے صارف کی ڈیٹابیس تک رسائی دی ہوتاکہ بینک اس ادارے کو براہ راست صارف کی جانب سے ادائیگی کرسکے۔
”ڈارپ باکس“سے مراد بینک کی جانب سے رکھے گئے باکس ہیں،جن میں صارف اپنے چیک کلیئر/پروسیس کرانے کے لیے ڈال دے۔
”ای -اسٹیٹمنٹ: الیکٹرونک اسٹیٹمنٹ آف اکاؤنٹ“ سے مراد بینک کی جانب سے صارف کو بذریعہ ای میل وقتاً فوقتاً بھیجا جانے والا اسٹیٹمنٹ آف اکاؤنٹ ہے۔
”فنڈز کی منتقلی“ سے مراد بینک کے پاس موجود ایک اکاؤنٹ سے اسی بینک یا دیگر کسی بینک میں موجود اکاؤنٹ میں رقوم کی منتقلی ہے۔
”انٹرنیٹ بینکنگ“ یا ”انٹرنیٹ بینکنگ سروس“ سے مراد ایسی بینکاری سروس ہے جو فیصل بینک انٹرنیٹ کے استعمال سے فراہم کرے۔
”اسلامک بینکنگ ڈویژن“: سے مراد بینک کی اسلامک بینکنگ ڈویژن ہے جو کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے وقتاً فوقتاً ترمیم شدہ متعلقہ قوانین اور رہنما اصولوں کے مطابق اسلامک بینکنگ سروسز فراہم کرنے کے مقصد کے لیے قائم کیا گیاہے۔
”آئی وی آر“ سے مراد انٹریکٹو وائس ریسپانس کا ایک ایسا نظام ہے جس کی بدولت صارف کو کی پیڈ(Keypad)کے ذریعے مختلف ٹرانزیکشنز انجام دینے اور ہدایات دینے کے قابل بناتا ہے اور اس کے مطابق جواب دیتا ہے۔
”لنکڈ اکاؤنٹ/اکاؤنٹس“ سے مراد ایسا اکاؤنٹ یا اکاؤنٹس ہیں جو آپس میں مربوط یعنی جڑے ہوئے ہوں اور بینک کے صارف کی درخواست پر کارڈ، موبٹ انٹرنیٹ بینکنگ، انٹرنیٹ بینکنگ یا دیگر کوئی سروس متبادل ذریعے سے فراہم کرسکیں۔
”مرچنٹ“سے مراد کوئی بھی ایسا شخص جو سامان اور /یا خدمات اور /یا دیگر فوائد فراہم کرتا ہو اور جو کارڈ کوادائیگی کے ایک ذریعے کے طورپر قبول کرتا ہو۔
”فیصل ڈیجی بینک انٹرنیٹ بینکنگ“ سے مراد موبائل فون کے ذریعے صارفین کو فراہم کردہ بینکاری کی سہولت ہے۔
”موبائل فون نمبر“ سے مراد ایسا موبائل فون نمبر ہے جوصارف کی جانب سے بینکاری خدمات کے استعمال کے لیے رجسٹر کرایا ہو۔ یہ نمبر وقتاً فوقتاً صارف کی جانب سے ہدایات موصول ہونے پر تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔
”مضاربہ“ سے مراد شراکت کی ایک قسم ہے جس میں ایک شریک سرمایہ فراہم کرتاہے جبکہ دوسرا شریک کاروبار کرتاہے۔ رب المال اور مضارب منافع کی تقسیم جس تناسب سے ہوگی اس پر دونوں متفق ہوں۔سرمایہ کار(رقم فراہم کرنے والا) ”رب المال“ کہلاتاہے۔بینک مضار ب کی حیثیت سے اپنے مکمل اختیار کے مطابق صارف کے ڈپازٹس کی شرعی طریقوں جیساکہ اجارہ، مرابہا، مشارکہ، وغیرہ میں سرمایہ کاری کرسکتاہے یا سرمایہ کاری سے دستبردارہو سکتاہے۔ ڈپازٹ پر منافع کی شرح کا تعین شرعی اصولوں کے مطابق منظور شدہ طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گاجس کا اعلان ہر مہینے کی شروعات میں کیا جائے گااور وہ اسی مہینے کے لیے قابلِ اطلاق ہوگا۔
”مضارب“ سے مراد ہے وہ شخص جو سرمایہ استعما ل کرتاہے(سرمایہ استعمال کرنے والا)اس کو ”مضارب“ کہتے ہیں، یہاں پر مضارب سے مراد اسلامک بینکنگ ڈویژن ہے۔
”فون بینکنگ“ سے مراد بینک کے کسی یونٹ کی جانب سے پیش کردہ بینکاری خدمات ہیں جن تک مختلف اقسام کی ٹرانزیکشنز کے لیے فون کے ذریعے رسائی حاصل کی جاسکتی ہو اور اکاؤنٹ ہولڈر سے ہدایات موصول کی جاسکتی ہوں۔ اس میں آئی وی آر کے ذریعے فراہم کی گئی خدمات بھی شامل ہیں۔
”ادائیگی“ سے مراد فنڈز کی ایسی منتقلی ہے جو صارف اپنے اکاؤنٹ/اکاؤنٹس سے کسی تیسرے فریق کے اکاؤنٹس میں یا بلز کی ادائیگی کے لیے انجام دے۔بینک اپنے حتمی اختیار سے وقتاً فوقتاً اپنے مخصوص صارفین تک محدود کرسکتا ہے یا اسے عام طورپر اپنے تمام صارفین تک بڑھا سکتا ہے۔
”ذاتی معلومات“ سے مراد ایسی معلومات ہے جو صارف فیصل بینک کو فراہم کرے۔
”پن“ سے مراد وہ خفیہ ذاتی نمبرہے جو کارڈ ہولڈر کو بینک کی جانب سے خاص طورپر فراہم کیا جاتا ہے یاوقتاً فوقتاً کارڈ ہولڈر خود اپنے لیے منتخب کرتا ہے۔ پن میں
ٹی -پن، ایم-پن، اور ایس ایم ایس پن شامل ہیں۔
”ڈاک“ سے مراد ایسا ذریعہ جس کی بدولت کسٹمر کو اسٹیٹمنٹ، مشورہ جات یا دیگر دستاویزات وغیرہ پہنچائے جاسکیں۔
”کیو۔ اے۔ آر۔ ڈی (QARD)“ سے مراد ہے سود کے بغیرقرضے میں توسیع
”رب المال“سے مراد ہے سرمایہ کار/ مضاربہ کے انتظامات میں بنیادی سرمایہ کاری کا مالک
”ریزیڈنٹ شریعہ بورڈ ممبر(RSBM)“ سے مراد ہے بینک کی جانب سے مقرر کردہ مشیر جو کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ضابطوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور وہ بینک کے شریعہ بورڈ کا ممبر ہو۔
”شریعہ بورڈ“سے مراد ہے بینک کی جانب سے تشکیل کردہ بورڈ آف ممبرز جوکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ضابطوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے بینک کے اسلامک بینکنگ آپریشنز کی نگرانی کرے۔
”شریعہ“ سے مراد ہے ریزیڈنٹ شریعہ بورڈ ممبر (RSBM)/ چیئر مین شریعہ بورڈ / شریعہ بورڈ۔
”ایس بی پی“ سے مراد اسٹیٹ بینک آف پاکستان ہے۔
”ایس ایم ایس“ سے مراد شارٹ میسج سروس ہے جس میں جی ایس ایم، ٹی ڈی ایم اے ٹیلی کمیونکیشنزسسٹم سے alpha-numeric پیغاموں کی اسٹوریج،راؤٹنگ (routing)اور تقسیم شامل ہیں۔
”ٹیلکو“ سے مراد سیلولر فون کمپنی ہے جس نے کسٹمرز کو موبائلفون بینکاری کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بینک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
”شرائط“ سے مراد یہاں پر درج شرائط وضوابط ہیں۔
”پی او ایس“ یا ”پی او ایس ٹرمینلز“سے مراد مرچنٹ سروس/ریٹیل آؤٹ لیٹس پر نصب سیلز الیکٹرونک ٹرمینلز ہیں جو کارڈ ہولڈر کو کارڈ استعمال کرنے کے قابل بناتے ہیں تاکہ وہ خریداری کے لیے اپنے بینک کے پاس موجود لنک اکاؤنٹ (Linked Account)میں موجود فنڈ تک رسائی حاصل کر سکے۔
”سپلیمنٹری کارڈ ہولڈر“ سے مراد ایسافرد(افراد)ہے جس کو بینک نے کارڈہولڈر کی درخواست پرسپلیمنٹری کارڈ جاری کیا ہو۔
”انویسٹمنٹ سرٹیفکیٹ“ سے مراد ہے اسلامی سرمایہ کاری کاسر ٹیفکیٹ جیساکہ برکت اسلامک انویسٹمنٹ سرٹیفکیٹ ، برکت منتھلی انکم سرٹیفکیٹ اور بینک کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری شدہ اسلامی سرمایہ کاری کے دیگر سرٹیفکیٹ۔
”ویزا“ سے مراد اے ٹی ایم اورپی او ایس مشینوں کے لیے عالمی سطح پر سروس فراہم کرنے والا نیٹ ورک ہے جہاں کارڈ ہولڈر اے ٹی ایم یا پی اوایس سروسز استعمال کرسکتا ہے۔
”ویٹجز“ سے مراد ہے منافع تقسیم کرنے کا تناسب جوکہ مختلف کیٹگریز کے ڈپازٹس پر پیرامیٹرز/ طریقہ کار پر مبنی ہوتاہے مثلاً دورانیہ، رقم اور منافع کی ادائیگی کے اعتبارسے یہ مختلف ہوسکتاہے۔ویٹجز کا اعلان متعلقہ دورانیہ کے شروع ہونے سے 03 کاروباری دن قبل کیا جاتاہے اور پھر اس عرصے میں تبدیل نہیں ہوتا۔
میری /ہماری جانب سے درخواست دینے پر فیصل بینک لمیٹڈ کی جانب سے مجھے /ہمیں وقتاً فوقتاً فنانشل سروسز فراہم کرنے کے حوالے سے میں /ہم اس بات سے اتفاق کرتا/کرتے ہیں کہ اکاؤنٹ اوپننگ فارم میں بیان کئے گئے اکاؤنٹ /اکاؤنٹس یا کسی اور اکاؤنٹ کے سلسلے میں جومیں /ہم بعد ازاں بینک کے پاس کھولیں،مجھ /ہم پر ذیل میں درج شرائط وضوابط لاگو ہوں گی:
1۔ بینک اپنے زیر کنٹرول کسی بھی شریعہ کمپلائنٹ ڈپازٹری یا ڈپازٹریزیا انویسٹمنٹس میں فنڈز ڈپازٹ کرسکتاہے۔
2۔ میں /ہم اس بات سے اتفاق کرتا/کرتے ہیں کہ بینک کی جانب سے متعارف کردہ نئی پروڈکٹ کی خصوصیات عمومی طور پر بینک کے تمام اکاؤنٹس یا سہولیات پر لاگو نہیں ہوتے ہیں اورنہ ہی میں یا ہم سے کوئی قانونی یا تجارتی بنیادپر بینک کو اس بات کے لیے پابند کرسکتاہے کہ وہ اضافی سہولیات مجھے / ہمارے اکاؤنٹ پر بھی فراہم کرے۔ بینک کی نئی متعارف کردہ پروڈکٹ کی خصوصیات اس مخصوص اکاؤنٹ /پروڈکٹ کی شرائط و ضوابط کا حصہ سمجھے جائیں گے۔ اگر نئی متعارف کردہ پروڈکٹ کی خصوصیات تمام اکاؤنٹس کے لیے لاگو عمومی شرائط وضوابط کے برخلاف ہوں تو ایسی صورت میں بعد میں متعارف کردہ شرائط وضوابط کوفوقیت حاصل ہوگی گویا یہ بھی اس مخصوص اکاؤنٹ یا سہولت کا حصہ تھیں جب کہ دیگر شرائط وضوابط ویسی ہی برقرار رہیں گی۔
3۔ بینک کسی بھی وقت یا وقتاً فوقتاً اپنی صوابدید پر تمام اکاؤنٹس پر بے باقی کا حق رکھتا ہے اور انہیں یکجا بھی کرسکتا ہے، جن میں ہم یا میں دستخط کنندہ ہیں اور ایسے اکاؤنٹ میں موجود فنڈز سے کسی دیگر اکاؤنٹ کی بقایاجات منہا کی جاسکتی ہیں۔
4۔ میں /ہم اقرار کرتا/کرتے ہیں کہ اکاؤنٹ کا ٹائٹل میرے /ہمارے نام پر یا کاروباری ادارے کے نام پر ہے جس کامیں اکیلا مالک/شراکت دار /ڈائریکٹر ہوں اور آپ کو مجاز بناتاہوں کہ جب تک میں یا ہم آپ کو اس کے لیے تحریری نوٹس نہ دیں تب تک ایسے اکاؤنٹ کے چیکس،ڈرافٹس اور آرڈر کوقبول کریں اور ادائیگی کے لیے تمام بل قبول کریں اور تمام نوٹس جن پر میرا/ہمارا دستخط ہوں یا توثیق کریں بشرطیکہ اکاؤنٹ میں بیلنس موجودہو۔
5۔ میں /ہم اقرار کرتے ہیں کہ بینک صرف ان واجبات کی ادائیگی کے لیے پابند ہوگا جو مجھے /ہمیں قابل ادا ہوں اور صرف اسی کرنسی اور اس برانچ سے جہاں متعلقہ اکاؤنٹ رکھا گیا ہے۔ بینک مجھے /ہمیں کوئی بھی ایسی رقم کی ادائیگی کا ذمہ دار نہیں ہوگاجو کسی دوسرے طریقے سے دوسری کرنسی میں اور کسی دوسری برانچ سے قابل ادا ہوگی۔فنڈز کی عدمدستیابی اور اس پر کسی منافع کے لیے بینک،اس کاہیڈ آفس یا بینک کی کوئی دیگربرانچ، ذیلی ادارہ یا منسلک ادارہ ان حالات کا ذمہ دار نہیں ہوگا جو اس کے کنٹرول سے باہر ہوں گے۔
6۔ اگر ڈاک کے عمومی طریقہ کار سے کسی خط یا نوٹس کا پہنچایا جانا ممکن ہوتو میں /ہم اقرار کرتے ہیں کہ بینک کی جانب سے ڈاک کے ذریعے بھیجا گیا کوئی بھی خط یا نوٹس میرے /ہمارے بتائے ہوئے پتے ہر ایسے حالات میں پہنچایا گیا /موصول شدہ تصور کیا جائے گا۔
7۔ میں /ہم اقرار کرتا/کرتے ہیں کہ کوئی بھی یا تمام فنڈز جو مجھ سے تعلق رکھتے ہیں یا میرے /ہمارے یاہم سب سے متعلق معلوم ہوتے ہیں، بشمول تمام فنانسز پر ایس بی پی کی مجوزہ کردہ منافع کی حد کے بغیر اور /یا ڈسکاؤٹس جو بینک کی جانب سے دیا جائے یا میرے /ہم تمام کے اکاؤنٹ جو بینک کے قبضہ میں آجائیں،کسی بھی وقت آپ کو اختیار ہوگا کہ اس اکاؤنٹ میں کریڈٹ کرسکتے ہیں۔
8۔ مشترکہ/جوائنٹ اکاؤنٹ ہولڈرہونے کی صورت میں مجموعی طورپر درج ذیل شرائط لاگوہون گی:
a) ہم میں سے ہر ایک،ایک دوسرے کو اختیار دیتا ہے اور مجاز بناتاہے کہ (i) کسی ایک یا تمام چیکس، ڈرافٹس، نوٹس یا رقم کے ادائیگی کے دیگر تمام دستاویزات کی توثیق کرے جو ادائیگی کے قابل ہوں یا رقم کی ادائیگی کے لیے جاری ہوں یا ہم میں سے کسی کے متعلق خیال کیے جاتے ہوں او ر اگر ایسے دستاویزات بینک کو موصول ہوتے ہیں توہدایات جاری نہ ہونے کے باوجود بینک کو اختیار دیاجاتا ہے کہ کسی بھی تصدیق کے بغیر انہیں ہمارے اکاؤنٹ میں جمع کردے، اور (ii)بینک کو کسی چیک یا ادائیگی کی ہدایات کے سلسلے میں پیمنٹ روکنے کی ہدایات دے جو یہاں اکاؤنٹ پر بنایا جائے۔
b) مشترکہ دستخطوں سے چلائے جانے کی صورت میں بینک ہم میں سے کسی کی بھی ہدایات پر عمل کرسکتا ہے حتیٰ کہ ہم میں سے کوئی اس کے خلاف بینک کو تحریری طورپر ہدایت دے۔ ایسی صورت میں کہ اکاؤنٹ کسی واحد اتھارٹی سے چلایاجارہا ہو، اگرکسی ایک دستخط کنندہ کی جانب سے ملنے والی ہدایات پر عمل کرنے سے پہلے بینک کو کسی دوسرے دستخط کنندہ کی جانب سے اس کے خلاف ہدایات موصول ہوں تو بینک اپنے اختیار سے،اس بات سے قطع نظر کہ موجود اختیار کیا ہے یا ہدایات کیا بیان کرتی ہیں،تمام دستخط کنندگان کی ہدایات پر عمل کرسکتاہے۔
c) ہم میں سے کسی کی وفات کی صورت میں بینک دستخط کنندہ اتھارٹی پر بھروسہ کرتے ہوئے وقتاً فوقتاً عمل کرسکتاہے جس کے بارے میں اس کو بتایا گیا ہو،یہاں تک کہ بینک کو وفات سے متعلق تحریری نوٹس نہ مل گیا ہو یا ہم میں سے کسی ایک کی جانب سے اورمجاز اتھارٹی کی جانب سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیایا بینک کو اطمینان بخش شہادت فراہم کردی گئی ہو۔ہم میں سے کسی کی ثابت شدہ وفات کی صورت میں، بینک اکاؤنٹ بیلنس کی رقم پسماندگان کو قابل ادا تصور کرے گا۔
9۔ بینک اس بات کا مجاز ہے کہ وہ کسی مصرف،خرچ،ڈیوٹیز، ٹیکسز،لیویز،جیساکہ وقتاً فوقتاً لاگو ہوتی ہیں، اور/یا بینک کی جانب سے کسی ٹرانزیکشن کے لیےیا میرے/ہمارے ساتھ ریلیشن شپ کے سبب اداکئے جائیں تو وہ اکاؤنٹ سے منہا کرسکتا ہے۔
10۔ بینک میری /ہماری جانب سے بینک کو قابل ادا ایسی رقم کو ہمارے اکاؤنٹ سے منہا کرسکتاہے خواہ ایسا اکاؤنٹ اس وقت کریڈٹ میں ہو یا اوور ڈران (overdrawn)ہو یا اس کٹوتی سے اوورڈرا ہوجائے۔میں /ہم اقرار کرتے ہیں کہ اوورڈران ہونے والی رقم بینک کو کسی چارجز / منافع کے بغیر تین (3) دن کے اندر اداکی جائے گی۔
11۔ میں /ہم تمام چیکس، آرڈرز، بلز، نوٹس، قابل منتقل دستاویزات اور رسیدوں یا میرے /ہمارے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے دیگر انسٹرومنٹس پر موجود تصدیق کے حقیقی ہونے، درست ہونے اور موثر ہونے کی پوری ذمہ داری لیتا/لیتے ہیں۔
12۔ بینک کی جانب سے شریعہ گائیڈ لائنز کے مطابق اور شریعہ بورڈ کی ہدایت کے تحت سیونگز اکاؤنٹس کے لیے وقتاً فوقتاً اعلان کردہ منافع کی رقم اور شرح حتمی ہوگی اور میں /ہم اس کی پابندکروں گا/کریں گے۔
13۔ میں /ہم اقرار کرتا/کرتے ہیں کہ بینک اور اس کی داخلی پالیسی پاکستان میں منی لانڈرنگ کی روکتھام کے قوانین سے مشروط ہیں۔ میں /ہم اقرار کرتا/کرتے ہیں کہ ایسے قوانین، قواعد اور پالیسی کی تعمیل کے لیے میں /ہم مقامی اور غیر ملکی کرنسی میں کی گئی ٹرانزیکشن کے بارے میں بینک کی جانب سے طلب کردہ معلومات فراہم کروں گا/کریں گے اور بینک کو اختیار دیتے ہیں کہ یہ معلومات پاکستان میں سرکاری تحقیقاتی ادارے اور/یا بیرون ملک فراہم کرے اور /یا جس طرح بھی قانونی طورپر طلب کیا جائے۔
14۔ ایسے اکاؤنٹ جو گزشتہ 12ماہ سے غیر فعال ہو یا انہیں چلایا گیا نہ ہو تو انہیں غیر فعال (dormant)تصور کیا جائے گااور اکاؤنٹ ہولڈر کی جانب سے تحریری درخواست پر ہی دوبارہ فعال کئے جائیں گے اور اس کے لیے اس کی ذاتی موجودگی بھی ضروری ہوگی۔
15۔ ڈپازٹس یا دستاویزات یا قیمتی اشیاء(نابالغ کے لیے رکھے گئے ڈپازٹس اور حکومتی ڈپازٹس کے علاوہ) جن کے بارے میں کوئی ٹرانزیکشن نہ ہوئی ہو، اسٹیٹمنٹ آف اکاؤنٹس کے لیے درخواست نہ کی گئی ہو یا گزشتہ 10سال کے دوران کوئی دعویٰ یا اعتراف نہ کیا گیا ہو، لاوارث سمجھے جائیں گے اور بینکنگ کمپنیز آرڈیننس 1962کی شق 31کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس جمع کرادیئے جائیں گے۔
اضافی شرائط وضوابط
۔ اگر اکاؤنٹ دو یا دو سے زیادہ افراد کے نام کھولا گیا ہے تو اس میں کسی بھی وقت جمع کرایا گیا بیلنس مشترکہ طورپر دونوں کا ہوگا۔ ایسے افراد مشترکہ طورپر اور انفرادی طورپر اس کاؤنٹ اور سروسز پر لاگو ہونے والے تمام اخراجات کے ذمہ دار ہوں گے۔
۔ اگر اکاؤنٹ اکیلے دستخط کنندہ کے اختیارات سے کھولا گیا ہو،تو ایسی صورت میں کسی صارف کی زبانی اور /یا تحریری ہدایات کی قبولیت بینک کے اختیار پرمنحصر ہے۔ اگر اکاؤنٹ مشترکہ دستخطوں کے تحت چلایا جارہا ہو تو کسی ایک یا زیادہ جوائنٹ اکاؤنٹ ہولڈرزکی زبانی ہدایات قابل قبول نہیں ہوں گی جب تک کہ تمام اکاؤنٹ ہولڈرز کی جانب سے تحریری طورپر اس بارے میں بینک کو مجاز بنایا نہ گیا ہو۔
۔ جوائنٹ اکاؤنٹ ہونے کی صورت مین درج ذیل شرائط کا بھی اطلاق ہوگا:
a) ہر ایک دستخط کنندہ کے بارے میں تصور کیا جائے گا کہ اس نے دوسرے کو اختیار دے رکھا ہے۔ (i) ایسے اکاؤنٹ میں جمع کرانے کے لیے تصدیق اور جمع کروائے کوئی ایک اور تمام چیکس، ڈرافٹس، نوٹسز یا دیگر دستاویزات یا واجبات کی ادائیگی یا کوئی ایک یا دونوں کسٹمرز سے متعلق ہواور اگر ایسی دستاویز پر جو اس طریقہ سے تائید شدہ نہیں ہے بینک کو موصول ہوگی تو بینک کے اس کے برعکس ہدایات کی عدم موجودگی میں اختیارہوگا کہ وہ کسٹمرز کی خواہش پر اس کی توثیق کرے اور اسے دیئے گئے اکاؤنٹ میں جمع کرنے کے لیے وصول کرے،اور (ii) کسی بھی کسٹمرکا /کے آرڈرز ایسے اکاؤنٹ کے مقابلے میں یہاں ڈرا کیا جاسکے۔
b) چاہے کسی بھی ایک یا تمام کسٹمرز کی وفات رکاوٹ بنے یا نہیں، بینک وقتاً فوقتاً کسی بھی دستخط کنندہ اتھارٹی پر بھروسہ کرتے ہوئے عمل جاری رکھ سکتا ہے یہاں تک کہ بینک کو ان کی جانب سے تحریری نوٹس مل جائے کہ یہ قانون پر عمل درآمد کے نتیجے میں یا کسی اور طریقہ کار کے سبب مسترد یا ختم کردی گئی ہے۔ کسٹمرز میں سے کسی ایک کی وفات کی صورت میں بھی ایسے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کی گئی رقم مذکورہ فرد کی وفات کے وقت تمام پسماندگان کی ہوگی اور بینک اس طریقہ کے مطابق معاملہ کرسکتا ہے۔
c) ہم آپ کو اختیار دیتے ہیں کہ جب تک ہم میں سے کوئی(دونوں میں سے کوئی ایک یا پسماندہ اکاؤنٹ کی صورت میں)یا دونوں /ہم تمام (جوائنٹ دستخط کنندگان کی صورت میں) بینک کو اس کے برعکس تحریری نوٹس دیں تو کسی بھی ایسے اکاؤ نٹ کا منہا کرتے ہوئے تمام چیکس، ڈرافٹس اور آرڈرز، تمام منظورشدہ بلز اور تمام نوٹسز جو کہ دستخط شدہ /توثیق شدہ/تصدیق شدہ ہوں، دونوں میں سے کسی ایک کے یا دونوں ہماری طرف سے ہوں تو بینک کو اختیار ہوگا کہ وہ ادائیگی کردے یا ہم سے کسی پسماندہ کا آرڈر یا اس پسماندہ کے کسی قانونی نمائندے، کوئی نامزد سیکورٹیز یا جائیداد جو ہمارے جوائنٹ اکاؤنٹ کے زیر تحویل ہو یا بینک نے ہمارے لیے رکھی ہو۔
۔ جہاں اکاؤنٹ تنہا دستخط کنندہ کے اختیار کے تحت کھولا گیا ہو اور اگر تنہا دستخط کنندہ کی طرف سے موصول ہونے والی ہدایات پر عمل درآمد سے قبل بینک کو دوسرے دستخط کنندہ سے اس کے برعکس ہدایات موصول ہوں تو بینک حقیقت میں اپنے اختیار سے صرف تمام دستخط کنندگان کی ہدایات پر عمل کرسکتا ہے اس سے پہلے کہ متعلقہ اختیار اور ہدایات کسی اور طریقہ کار کے لیے وضاحت نہ کرتے ہوں۔
۔ میں / ہم سمجھتے ہیں کہ فارن کرنسی اکاؤنٹس کی دیکھ بھال اور تمام اقسام کی ٹرانزیکشنز ہمیشہ ایکسچینج کنٹرول ریگولیشنز اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات سے مشروط ہوں گی ان میں وقتاً فوقتاً ترمیم کی جاتی ہے۔ ہم سمجھتے اور قبول کرتے ہیں کہ اگر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، حکومتِ پاکستان اور / یا کسی دیگر حکومتی ادارے کی جانب سے بینک پر زرِمبادلہ یا منتقلی اور / یا ضبطی، قومیانے یا کسی دوسرے پابندی سے مشروط کیا گیاتو بینک کی کوئی ذمے داری نہیں ہوگی اور میں / ہم بینک کے خلاف کسی قسم کا دعویٰ نہیں کریں گے۔
۔ درجِ بالاسے مشروط، بینک کی فارن کرنسی اکاؤنٹ کے حوالے سے ذمے داریاں اس برانچ کی جانب سے اداکی جائیں گی جہاں اکاؤنٹ کھولاگیاہے یا بینک کے پاکستان میں رجسٹرڈ دفتر کے ذریعے سنبھالا گیا ہے اور بینک پر کوئی ذمے داری عائد نہیں ہوگی کہ وہ اپنی برانچوں / منسلک افراد/اداروں یا پاکستان سے باہر ہولڈنگ کمپنی کے ذریعے ایسی ذمے داریاں پوری کرے۔
۔ اکاؤنٹ سے رقوم نکالنے کے لیے صرف چیک یا بینک ڈرافٹ یااکاؤنٹ کی کرنسی میں ٹیلی گرافک ٹرانسفرکی ضرورت ہوگی جو کہ میری / ہماری تحریری درخواست یا کسی مستند کیبل یا کارڈ، انٹرنیٹ بینکنگ، فون بینکنگ، فیصل ڈیجی بینک انٹرنیٹ بینکنگ یا کسی متبادل چینل کے ذریعے قابلِ عمل ہوگی جسے میں / ہم نے وقتاًفوقتاً اختیار دیاہوگا۔بینک کا ہیڈ آفس اور دیگر برانچز اکاؤنٹ میں کریڈٹ شدہ رقم کی ادائیگی کے ذمے دار نہیں ہوں گی۔اگر آن لائن ادائیگی کا نظام فعال نہیں ہے توبینک کی وہ برانچ جہاں اکاؤنٹ کھلا ہواہے، ادائیگی کی ذمے دار ہوگی، ایسی درخواست بینک میں چیک کی شکل میں دی جاسکتی ہے، اور ایسے فراہم شدہ چیک کے ذریعے اکاؤنٹ کی کرنسی میں ادائیگی کی جاتی ہے۔ کسی بھی اسٹیمپ، ٹرانسمیشن یا رقوم نکالنے سے متعلق دیگر چارجز میں / ہم مطالبے پر اداکریں گے۔
۔ بینک کسی بھی صورت میں اکاؤنٹ میں جمع ہونے والے فنڈز کی قیمت یا قدرمیں ٹیکسزکے اطلاق یا قدرمیں کمی کے علاوہ زرمبادلہ کی شرح میں اتارچڑھاؤیا پھر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے وقتی طورپر ایسے فنڈز کی دستیابی سے انکار، رقوم نکالنے، تبدیل کرنے یا منتقل کرنے پر پابندی، یا درخواست، لازمی منتقلی، یا کسی بھی قسم کی رکاوٹ، جنگی عمل، سول نافرمانی، فوجی مشق یا ایسے عوامل جو کہ بینک کے اختیار میں نہیں اور ایسے حالات جن میں ہیڈ آفس، کوئی برانچ، ذیلی دفتر یا بینک سے الحاق شدہ کوئی بھی ذمے دار نہیں ہوگا۔
۔ میں / ہم قبول کرتے ہیں کہ اکاؤنٹ، کسی بھی فنڈز کا ڈپازٹ یا گرانٹ، اس کی ادائیگی یا اس پر ملنے والا کوئی بھی منافع بینک کی برانچ(جہاں اکاؤنٹ کھلا ہواہے) کی جانب سے وقتاً فوقتاً قوانین سے مشروط ہو گااور اگر بینک کا آن لائن سسٹم فعال نہیں ہوگا تو وہ صرف برانچ سے ہی وصول کیا جاسکے گا۔ کوئی بھی فنڈ یا اس پر منافع کی رقم جو برانچ میں واجب الادا ہو گی وہ صرف اکاؤنٹ کی کرنسی میں ہی اداکی جائے گی۔
۔ فارن کرنسی، کرنٹ یا سیونگز اکاؤنٹ اور انویسٹمنٹ سر ٹیفکیٹس امریکی ڈالرز، پاؤنڈز اسٹرلنگ، یورو، جاپانی ین اور ایسی دیگر کرنسی میں ہوسکتے ہیں، جس طرح آپ بینک کوتشریح کریں گے، اور جس طرح اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور / یا مقامی قوانین کے تحت وقتاً فوقتاً اجازت ہوگی۔بینک اپنا حق محفوظ رکھتاہے کہ وہ کسی بھی وقت کوئی سبب بتائے بغیرایک یا زائد کرنسیز میں فارن کرنسی کیش ٹرانزیکشنزکو کم کرسکتاہے۔
۔ میں قبول کرتاہوں کہ جب تک میں تحریری طورپر نوٹس نہ دوں بینک تمام چیکس یا دیگر آرڈرز جو کہ بینک میں پروپرائٹر شپ کے نام پر کھولے گئے اکاؤنٹس سے نکا ل سکتاہے یا بل قبول کرسکتاہے یا نوٹس یا قابل مذاکرات دستاویزات پاس کرسکتاہے جو کہ ایسے چیک، آرڈرز، بلز، نوٹس جن پر میرے دستخط ہوں اور میں بینک سے درخواست کرتا اور بینک کو اختیار دیتاہوں کہ ایسے چیکس، آرڈرز، بلز، نوٹس یا قابلِ مذاکرات دستاویزات مذکورہ اکاؤنٹ سے نکال سکتاہے۔
۔ ہم، فرم کے پارٹنرز، جن کے نام پر اکاؤنٹ (اکاؤنٹس) کھلا ہوا/ کھلے ہوئے ہیں، آپ کواختیار دیتے ہیں کہ ہماری فرم کے نام پر اکاؤنٹ (اکاؤنٹس) کھولیں اور / یا جاری رکھیں اس وقت تک کہ ہم میں سے کوئی ایک آپ کو تحریری طورپر نوٹس دے، تمام چیکس نکالیں یا بل قبول کریں یا ہم میں سے کسی ایک یا ہمارے منیجر اور / یا آفیسرز (تحریری طورپر نامزدکردہ ہیں، جن کے دستخطوں کے نمونے جمع ہیں) کے دستخط سے نوٹس یا رقم کی رسیدیں تیار کریں، اور ایسے چیکس، آرڈرز، بلز، نوٹس اور رسیدوں کو فرم کے اکاؤنٹس سے منہا کریں۔ فرم کے پارٹنر کے طورپر ہم مشترکہ یا انفرادی طورپر فرم کی جانب تمام واجب الادابقایاجات کی ادائیگی کے ذمے دار ہوں گے اور بینک اپنے دعووں کے مطابق فرم کے کسی بھی ایک یا تمام پارٹنرز سے اپنے واجبات وصول کرسکتاہے۔
۔ کسی بھی ایک پارٹنر کے انتقال یا کسی دوسری وجہ سے ہماری جانب سے ادارے کا تحریری نوٹس، قانونی نمائندے یا ہم میں سے کسی بھی ٹرسٹی کی جانب سے تحریری نوٹس وصول ہونے تک اس زندہ پارٹنر کو فرم میں کاروبارکرنے اور آزادی کے ساتھ فرم کے اثاثے استعمال کرنے کا حق حاصل ہوگااورفرم کی تقسیم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوگی۔
۔ مضاربہ کی بنیادپر ڈپازٹس میں فیصل اسلامک بینکنگ سیونگ / رمیونریٹو اکاؤنٹس اور انویسٹمنٹ سرٹیفکیٹس کی تمام کیٹگریز شامل ہیں۔
۔ بینک کی جانب سے جمع شدہ فنڈز کو شرعی اصولوں کے مطابق فنانسنگ کے اسلامی طریقوں جیساکہ مراباہا، مشارکہ، اجارہ، استثنا یا کسی دوسرے اسلامی سرمایہ کاری یا فنانسنگ میں استعمال کیے جائیں گے۔
۔ کسٹمر قبول کرتاہے کہ میرے / ہمارے اکاؤنٹ میں بینک کی جانب سے وقتاً فوقتاً طے شدہ مطلوبہ بیلنس کی حد برقرار رکھے گا۔
۔ بینک کو جب بھی ضرورت ہوگی تو ڈپازٹر کے فنڈ ز کے ساتھ (بشمول کرنٹ ڈپازٹ) اپنے فنڈز / ایکوئٹی کومضاربہ پول میں ملائے گا۔
۔ کسٹمر بینک کو ضرورت کے مطابق ڈپازٹر کے فنڈ ز کے ساتھ (بشمول کرنٹ ڈپازٹ) اپنے فنڈز / ایکوئٹی کومضاربہ پول میں ملانے کی اجازت دے گا۔
۔ نیٹ انکم پول (NIP)کا حساب کتاب براہِ راست خرچوں، رائٹ آف اور سرمایہ کاری کے نقصانات کی گراس انکم پول(GIP) سے کٹوتی کے بعد کیا جائے گا۔یہ قابلِ تقسیم منافع بعد میں بینک (مضارب کی حیثیت سے۔طے شدہ مضارب کے منافع کے حصے کے مطابق) اور ڈپازٹر ز (رب المال۔ طے شدہ ویٹجزکی بنیادپر) کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔البتہ،اگربینک نے اپنے فنڈز / ایکوئٹی پول میں ملائی، تو نیٹ انکم پول میں سے منافع کی تقسیم بینک کی ایکوئٹی اور ڈپازٹرکے فنڈکے درمیان دونوں کے حصے کے مطابق ہوگی۔ اس کے بعد بقیہ قابلِ تقسیم منافع بینک (مضارب کی حیثیت سے۔ طے شدہ مضارب کے منافع کے حصے کے مطابق) اور ڈپازٹرز (رب المال۔ طے شدہ ویٹجزکی بنیادپر) کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔ بینک کے پاس یہ حق محفوظ ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً قابل ِ اطلاق ہدایات یا قوائد وضوابط کے مطابق مضارب کا حصہ اور / یا ویٹیج ایک خاص وقت کے لیے تبدیل کرسکتاہے۔مذکورہ تبدیلی کی وجہ سے منافع پر ہونے والے اثرات کے باعث منافع کی تقسیم پر بھی تبدیلی فوری طورپر رائج ہوگی۔
۔ مضاربہ کی بنیادپر ڈپازٹس کے لیے مضاربہ پول میں قابلِ اطلاق مضارب کے منافع کا حصہ اور منافع کا ویٹیج بینک کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا، بینک کی شاخوں میں آویزاں ہوگا، یا بینک کی جانب سے وقتاًفوقتاً کسی دیگرذرائع سے کسٹمر کو آگاہ کیا جائے گا، چاہے وہ الیکٹرونک یا دیگر طریقے سے ہو، جوبھی بینک کی روایت ہوگی اس پر عمل کیا جائے گا۔
۔ مضاربہ کی بنیادپر ڈپازٹس کے اکاؤنٹ کا منافع ہر مہینے کے اختتام پر آٹھ (8) کاروباری دنوں کے اندر کسٹمر کے اکاؤنٹ میں جمع کردیاجائے گا،گزشتہ عرصے کے منافع کے تعین کے لیے یا ایسی تاریخوں یا درمیان میں وقفوں سے متعلق منافع کاتعین کرنا بینک اپنے مکمل اختیار کے مطابق کرے گا۔
۔ مضاربہ کی بنیادپر قابلِ ادائیگی منافع جات کا تعین رائج پاکستانی قوانین اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے وقتاً فوقتاًجاری کردہ قابلِ اطلاق قواعدوضوابط(جوکہ شرعی اصولوں کے خلاف نہ ہوں) کے مطابق کیا جائے گا۔زکوٰۃ اور وقتاً فوقتاً لاگو ہونے والی ودہولڈنگ ٹیکس اور/ یا دیگر ٹیکس(ٹیکسز) کی کٹوتی پاکستانی قانون کے مطابق ہوگی۔
۔ کسٹمر تصدیق کرتاہے کہ مذکورہ شرائط وضوابط میں کچھ ایسا شامل نہیں ہے جوکہ وارنٹی یا بینک کی جانب سے مضاربہ کی بنیادپر فنڈز حاصل کرنے کے لیے کوئی گارنٹی شدہ منافع کی بات ہو۔کسٹمر اس بات سے آگاہ ہے کہ مضاربہ پول میں تمام ڈپازٹس میں مضاربہ پول کے اثاثوں کی وجہ سے بھاری نقصان بھی ہوسکتاہے۔ مضاربہ پول میں منافع کے عرصے کے دوران ہونے والا کوئی بھی نقصان کسٹمر کو برداشت کرنا پڑے گا۔بینک صرف اس صورت میں نقصانات کی ذمے ارہوگی، اگر مضارب کی جانب سے لاپروائی یا دانستہ غلطی کا ارتکاب کیا جائے گا۔اگر بینک نے بھی مضاربہ پول میں شریک کی حیثیت سے اپنے فنڈز سرمایہ کاری کے لیے شامل کیے ہیں تو پھر ایسے نقصانات میں کسٹمر اور بینک کی جانب سے سرمایہ کاری کے لیے حصے کے مطابق کسٹمر اور بینک میں نقصانات کو بھی برابر تقسیم کیا جائے گا۔
۔ کسٹمر رضامندی کا اظہار کرتاہے کہ بینک شریعہ سے اجازت حاصل کرنے کے بعدکسٹمر ز کے لیے سرمایہ کاری پر منافع کے مقررہ سطح کو برقراررکھنے کے لیے مضاربہ میں سرمایہ کاری کے حصے کے تعین سے پہلے مضاربہ کی آمدنی کے علاوہ کچھ منا سب رقم پرافٹ ایکیوئلائزیشن ریزرو(PER)میں رکھ سکتاہے،مذکورہ مناسب رقم کی تفصیلات بینک کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی، بینک کی شاخوں میں آویزاں ہوگی، یا بینک کی جانب سے وقتاًفوقتاً کسی دیگرذرائع سے کسٹمر کو آگاہ کیا جائے گا، چاہے وہ الیکٹرونک یا دیگر طریقے سے ہو، جوبھی بینک کی روایت اور قانونی ضرورت ہوگی اس پر عمل کیا جائے گا۔PER میں کسٹمر ز/ شیئر ہولڈرز کی رکھی گئی رقم کے استعمال پر بینک کو مکمل اختیار حاصل ہوسکتاہے۔
۔ کسٹمر اس رضامندی کا بھی اظہا رکرتاہے کہ بینک شریعہ سے حاصل کرنے کے بعدمستقبل میں نقصانات برداشت کرنے کے لیے کسٹمر کی کچھ منا سب رقم انویسٹمنٹ رسک ریزرو(IRR) میں رکھ سکتاہے،مذکورہ مناسب رقم کی تفصیلات بینک کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی، بینک کی شاخوں میں آویزاں ہوگی، یا بینک کی جانب سے وقتاًفوقتاً کسی دیگرذرائع سے کسٹمر کو آگاہ کیا جائے گا، چاہے وہ الیکٹرونک یا دیگر طریقے سے ہو، جوبھی بینک کی روایت اور قانونی ضرورت ہوگی اس پر عمل کیا جائے گا۔بینک اپنے مکمل اختیار کے مطابق IRR میں رکھے گئے فنڈز کو نقصانات برداشت کرنے کے لیے استعمال کرسکتاہے۔
۔ کسٹمر مضاربہ فنڈز کی سرمایہ کاری سے متعلق کسی بھی انتظام یا فیصلوں میں شامل نہیں ہوگااور اس معاہدے پر دستخط کرنے سے سرمایہ کار سمجھتاہے کہ سرمایہ کارنے بینک / مضارب کو مذکورہ فنڈز کی سرمایہ کاری کے لیے لامحدود اختیار دے دیاہے۔
۔ مضاربہ کی بنیادپر ڈپازٹس اکاؤنٹ ہولڈرز اہل ہوں گے کہ بینک کی جانب سے اسلامی سرمایہ کاری کے مختلف طریقوں سے حاصل کیے گئے منافع جات میں اپنا حصہ حاصل کریں گے۔
۔ سیونگ اکاؤنٹ مضاربہ کے لامحدود انتظام (جس میں بینک اپنے فنڈز بھی مضاربہ پول میں شامل کرسکتاہے)کے مطابق منافع اور نقصان میں شراکت داری (PLS) کی بنیادپر کھولاجاتاہے۔
۔ نیٹ انکم پول (NIP)کا حساب کتاب براہِ راست خرچوں، رائٹ آف اور سرمایہ کاری کے نقصانات کی گراس انکم پول(GIP) سے کٹوتی کے بعد کیا جائے گا۔یہ قابلِ تقسیم منافع بعد میں بینک (مضارب کی حیثیت سے۔طے شدہ مضارب کے منافع کے حصے کے مطابق) اور ڈپازٹر ز (رب المال۔ طے شدہ ویٹجزکی بنیادپر) کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔البتہ،اگربینک نے اپنے فنڈز / ایکوئٹی پول میں ملائی، تو نیٹ انکم پول میں سے منافع کی تقسیم بینک کی ایکوئٹی اور ڈپازٹرکے فنڈکے درمیان دونوں کے حصے کے مطابق ہوگی۔ اس کے بعد بقیہ قابلِ تقسیم منافع بینک (مضارب کی حیثیت سے۔ طے شدہ مضارب کے منافع کے حصے کے مطابق) اور ڈپازٹر ز (رب المال۔ طے شدہ ویٹجزکی بنیادپر) کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔بینک کے پاس یہ حق محفوظ ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً قابل ِ اطلاق ہدایات یا قوائد وضوابط کے مطابق مضارب کا حصہ اور / یا ویٹیج ایک خاص وقت کے لیے تبدیل کرسکتاہے۔مذکورہ تبدیلی کی وجہ سے منافع پر ہونے والے اثرات کے باعث منافع کی تقسیم پر بھی تبدیلی فوری طورپر رائج ہوگی۔
۔ انویسٹمنٹ سرٹیفکیٹس پر لاگو شرائط وضوابط مذکورہ سرٹیفکیٹس کے لیے کسٹمر کی جانب سے درخواست میں دیئے گئے ہیں اور انھیں کسٹمر ریلیشن شپ فارم کا ایک لازمی حصہ قرار دیاجائے گا۔
۔ کرنٹ اکاؤنٹ قرض کی بنیاد پر کھولاجاتاہے اور یہ اکاؤنٹ ہولڈر کو اپنی آسانی کے مطابق وقتاً فوقتاً فنڈزڈپازٹ / نکلوانے کی سہولت فراہم کرتاہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ پر کوئی بھی منافع واجب الادا نہیں ہوگا۔کرنٹ اکاؤنٹ کے تحت بینک کو موصول ہونے والے ڈپازٹس کو شرعی اصولوں کے مطابق اسلامی سرمایہ کاری کے طریقوں (مراباہا، مشارکہ، اجارہ، استثنیٰ کی فنانسنگ اور / یا سرمایہ کاری)(”شریعہ کمپلائنٹ ایسیٹس“)کے تحت شریعہ سے اجازت کے بعد بینک مناسب طورپر شامل کرے گا۔
۔ بینک کرنٹ ڈپازٹس (قرض کی بنیاد پر حاصل شدہ) سے متعلق تمام خطرات کو واضح کرتاہے اورتمام پولز کے لیے قرض ڈپازٹس کو منافع تقسیم اور نقصان برداشت کرنے کے لیے استعمال کرسکتاہے۔
۔ صارف یا اس کی جانب سے بینک کا مجاز نمائندہ چیک بک کے اجراء کی درخواست کرنے کے پینتالیس(45)دنوں کے اندر چیک بک حاصل کرلے گاجس کے بعد بینک چیک بک کو تلف کرسکتا ہے۔ نئی چیک بک صارف کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد کی جائے گی اور متعلقہ چارجز اکاؤنٹ میں سے وصول کرلیے جائیں گے۔
۔ اکاؤنٹ ہولڈراس بات کی ذمہ داری لیتاہے کہ وہ بینک کی جانب سے فراہم کردہ چیک بک کو ہمیشہ حفاظت سے رکھے گا۔ اگر کسی ادائیگی سے قبل بینک کو اطلاع کردی گئی ہے تو چیک/چیک بک کے ضائع/چوری ہونے یا جعل سازی کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا میں /ہم ذاتی/مشترکہ /انفرادی طورپر ذمہ دار نہ ہوں گے۔ تاہم بینک نیک نیتی کی بنیاد پرمطلوبہ احتیاط کا ذمہ دار ہوگا۔
۔ ناخواندہ صارف کسی ثابتی کے بغیر کسی چیک /چیکس کوکاٹنے اور کانٹ چھانٹ کا ذمہ دارنہیں ہوگا۔
۔ کسٹمر کو اپنے رجسٹرڈ نمبر سے رابطہ سینٹر کال کرنا پڑے گی تاکہ تصدیق کے بعد چیک بک کی ایکٹی ویشن کی جاسکے۔
۔ موجودہ پتے پر چیک بک کی ڈیلیوری کی صورت میں، فیصل اسلامک بینکنگ کے شیڈول آف چارجز کے مطابق چارجز لاگو ہوں گے۔
۔ واپس شدہ چیک بک صارف کی اپنی برانچ میں واپس بھیج دی جائے گی۔
۔ بینک، صارف سے کسی بھی مزید وضاحت کے بغیر، بینک میں برقرار کسٹمر کے کسی بھی اکاؤنٹ سے، شریعہ کی اجازت کے مطابق تمام اخراجات، فیس، کمیشن، ٹیکسز، ڈیوٹیز یا دیگر چارجزاورخساروں کی اصل رقم، جو کہ بینک نے اکاؤنٹ کھولنے، چلانے یا برقرار رکھنے کی مد میں اور / یا سروسز کی فراہمی اور / یا بینک کی کسی بھی دیگر بینکنگ سروس کی مد میں منہا کرسکتاہے۔
۔ میں /ہم اقرار کرتے ہیں کہ میں /ہم اپنے اکاؤنٹ میں مناسب بیلنس برقرار رکھیں گے تاکہ بینک کو وقتاً فوقتاً میری /ہماری جانب سے جاری کردہ اسٹینڈنگ آرڈر کی تعمیل کے قابل بنایاجاسکے۔
۔ میں /ہم اقرار کرتے ہیں کہ بینک اس بات کا مجاز ہے کہ میری /ہماری جانب سے بینک کو دیئے جانے والے اسٹینڈنگ آرڈز متاثر ہوں تو کلیکشن کے لیے بینک کو پیش کردہ ایسے چیکوں کے مقابل اسٹینڈنگ آرڈرز کی ترجیح کے لیے یا بینک کی جانب سے دیگر انتظامات کاتعین کرے۔
۔ میں /ہم اقرار کرتے ہیں کہ بینک کو میری /ہماری جانب سے وقتاًفوقتاً دیئے جانے والے اسٹینڈنگ آرڈرز کی تعمیل کے لیے اکاؤنٹ میں اگر بیلنس ناکافی ہوتو بینک اپنی صوابدید پر مجھے /ہمیں مطلع کرتے ہوئے یہ فیصلہ کرسکتا ہے کہ ایسے اسٹینڈنگ آرڈرز کی تعمیل کی جائے یا نہیں۔اگر اکاؤنٹ میں بیلنس ناکافی ہے تو بینک میر ی /ہماری جانب سے وقتاً فوقتاً دیئے گئے ایسے اسٹینڈنگ آرڈرز کو رد کرسکتا ہے۔
۔ بینک کو وقتاًفوقتاً دیئے گئے اسٹینڈنگ آرڈرز میری /ہماری وفات یا دیوالیہ پن کے باوجود موثر رہیں گے یہاں تک کہ وفات یا دیوالیہ پن سے متعلق قابل قبول تحریری نوٹس بینک کو وصول ہو۔
۔ میری /ہماری جانب سے بینک کووقتاًفوقتاً دیئے گئے اسٹینڈنگ آرڈرز میں ترامیم لازمی طورپر اگلی اس طرح کی ادائیگی سے کم ازکم ایک ہفتہ قبل پہنچ جانی چاہئیں۔
۔ میری /ہماری جانب سے بینک کووقتاًفوقتاً دیئے گئے اسٹینڈنگ آرڈرز میں ترامیم پر اور ہر ایسے نئے اسٹینڈنگ آرڈر کے لیے بینک اپنے حتمی اختیار سے چارجز لاگو کرسکتاہے۔ بینک اپنے حتمی اختیار سے پر ایسے اسٹینڈنگ آرڈر پر بھی چارجز لاگو کرسکتا ہے جن پر اس نے ناکافی بیلنس کی وجہ سے عمل نہ کیا ہو۔
۔ بینک کی جانب سے گردشی ادائیگیوں پر چارجز وصول کئے جاسکتے ہیں۔ یہ چارجز دیگر مصارف،ڈاک کے اخراجات اور /یا اسٹامپ ڈیوٹی کے علاوہ ہوں گے جو بینک نے گردشی ادائیگی کے سلسلے میں اداکیے ہوں۔
۔ میری /ہماری جانب سے بینک کووقتاًفوقتاً دیئے گئے اسٹینڈنگ آرڈرز کی تعمیل کے سلسلے میں ہونے والے نتائج کے لیے میں /ہم بینک کو کسی بھی نقصان/دعوہ جات کے خلاف بری الذمہ ہونے کا اقرار کرتا /کرتے ہیں۔
۔ میں /ہم اقرار کرتا/کرتے ہیں کہ چیک یا چیکس پر ادائیگیوں کو روکنے کے لیے میں /ہم اسٹاپ پیمنٹ فارم استعمال کرتے ہوئے تحریری طورپر درخواست کریں گے، جس میں کسی جانبداری کے بغیر چیک کی تفصیلات مثلاً (i)چیک نمبر(ii)تاریخ(iii)وصول کرنے والے کا نام اور (iv)رقم سے متعلق تفصیل دی گئی ہو۔ ایسی ہدایات فون بینکنگ یا متبادل چینل کے ذریعے بھی دی جاسکتی ہیں۔
۔ میں /ہم اقرار کرتے ہیں کہ بینک کی ان اسٹاپ پیمنٹ کی درخواستوں پر اپنی صوابدیدپر چارجز نافذ کرسکتاہے اور بینک کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ میرے /ہمارے اکاؤنٹ سے ایسے چارجز منہا کرسکتاہے۔
۔ میں /ہم اقرارکرتا/کرتے ہیں کہ فنڈزکی منتقلی کے بارے میں میری /ہماری جانب سے وقتاً فوقتاً بینک سے کی گی درخواستوں پر عمل کرنے کے لیے بینک ذمہ دار نہیں ہوگایہاں تک کہ میرے /ہمارے اکاؤنٹ میں کافی بیلنس موجود ہو۔
۔ میں /ہم اقرارکرتا/کرتے ہیں کہ بینک تمام قوانین، قواعد، عدالتی فیصلوں،انتظامی ضوابط پر حکومت پاکستان یا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے وقتاً فوقتاً نافذو موثر ہدایات سے مشروط میری /ہماری جانب سے فنڈز کی منتقلی کی درخواستوں پر عمل کرے گا،بشرطیکہ کہ منتقلی کے لیے اکاؤنٹ میں فنڈز دستیاب ہوں۔
۔ میں /ہم اقرارکرتا/کرتے ہیں کہ فنڈز کی منتقلی کے سلسلے میں میری /ہماری جانب سے وقتاً فوقتاً بینک سے کی جانے والی درخواستوں پر عمل کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی ممکنہ نقصان سے بینک کو کسی بھی دعوی جات سے بری الذمہ رکھوں گا/رکھیں گے۔
۔ میں /ہم اقرارکرتا/کرتے ہیں کہ کسی چیک سے حاصل ہونے والی آمدنی براہ راست میرے /ہمارے اکاؤنٹ میں جمع ہونے کی صورت میں،بینک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اس کریڈٹ انٹری کوکسی بھی وقت پلٹ (reverse)دے، اگر جاری کرنے والے بینک کو چیک پیش کرنے پر یا کسی بھی وجہ سے غیر اداشدہ واپس ہوجائے تو ایسی صورت میں میں /ہم اقرارکرتا/کرتے ہیں کہ بینک کی جانب سے میرے/ہمارے لیے وقتاً فوقتاً محاصل کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر کسی دعویٰ کا حق نہیں ہوگا۔
۔ بینک ایسی رقم کو کریڈٹ کرنے پر مستقبل کی کوئی ویلیو ڈیٹ(value date)دے سکتا ہے۔ جب تک ویلیو ڈیٹ نہ دی جائے تو ایسی رقم نکالنے کے لیے میرا /ہمارا کوئی حق نہیں ہوگا۔
۔ میں /ہم اقرارکرتا/کرتے ہیں کہ میری /ہماری جانب سے وقتاً فوقتاً سیکورٹیز کی نشاندہی پر خریداری نہ کرنے کے لیے بینک کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا یہاں تک کہ ایسے مقصد کے لیے میرے /ہمارے اکاؤنٹ میں مناسب بیلنس موجود نہ ہو۔
۔ میں /ہم اقرارکرتا/کرتے ہیں کہ میری /ہمار ی جانب سے سیکورٹیز کو نقدی میں بدلنے (encash)کے لیے درخواست پر جب تک بینک کو محاصل موصول نہ ہوجائیں، میرے /ہمارے اکاؤنٹ میں جمع کرنے کے لیے ذمہ دار نہیں ہوگا۔
۔ میں /ہم اقرارکرتا/کرتے ہیں کہ سیکورٹیز کو نقدی میں بدلنے یا خریداری کے لیے میری /ہماری جانب سے وقتاً فوقتاً بینک سے کی گئی درخواستوں پر عمل کرنے کے لیے بینک کو ایسے کسی بھی نقصان یا بینک کے خلاف دعویٰ جات سے مبرا رکھوں گا/رکھیں گے جو بینک کوبرداشت کرنے پڑیں۔
۔ اگر میر ی /ہماری طرف سے جاری کردہ تمام یا کسی بھی ہدایت پر عمل نہ کرنے کی صورت میں یا تاخیر کی صورت میں یا بینک کے اختیار سے باہر کسی وجہ کے سبب کوئی عمل مکمل نہیں ہوتا تو میں /ہم بینک کو اس کے نتائج کا ذمہ دار نہیں ٹھہراؤں گا/ٹھہرائیں گے اور بینک کے خلاف کسی بھی طرح کا کوئی دعویٰ نہیں کروں گا/کریں گے۔
۔ میں /ہم ہمیشہ غیر مشروط اور ناقابل منسوخ طورپر اقرار کرتے ہیں کہ تمام وقت اور اس کے بعد بینک، اس کے متعلقہ افسران، ڈائریکٹران، ملازمین، نمائندگان، ایجنٹس اور کنٹریکٹرز کو ہر قسم کے یا کسی بھی قسم کے نقصانات، ہرجانے، مصارف، اخراجات، جو سامنے آئے ہوں، برداشت کیے ہوں اور لاگو ہوئے ہوں،مکمل طورپر بری الذمہ رکھوں گا/رکھیں گے جو کسی بھی مقدمے، دعویٰ جات، مطالبات،واجبات، کسی بھی قسم کی کارروائی، جس کی نوعیت کیسی بھی ہو، بینک کے خلاف لایا گیا یا داخل کیا گیا ہواور کسی نے بھی کیا ہو،جو بینک کے ساتھ اکاؤنٹ کھولنے اور ایسی بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے باعث بینک شرائط وضوابط کے تحت میری /ہماری ہدایات پر عمل کرنے کے سبب متاثر ہوا ہو۔
۔ میری /ہماری وفات/دیوالیہ پن کی صورت میں کریڈٹ بیلنس صرف اس صورت میں جاری کیا جائے گا اور /یا رقم نکالنے کی اجازت دی جائے گی جب تک ایک موثر وراثت کا سرٹیفکیٹ، لیٹر آف ایڈمنسٹریشن یا کسی مجاز عدالت کی جانب سے سرکاری طورپر وراثت نامہ کی تصدیق (probate) پیش کردیا جائے۔ ہم میں سے کسی کی وفات کی صورت میں جب تک اکاؤنٹ /اکاؤنٹس کے چلانے کے لیے پسماندہ کی جانب سے خصوصی اکاؤنٹ آپریٹنگ مینڈیٹ نہ دیا جائے، بینک صرف وراثت کے سرٹیفکیٹ، لیٹر آف ایڈمنسٹریشن یا وراثت نامہ کی تصدیق جمع کرانے کے بعد ہی اجازت دے گا۔ بینک مذکورہ بالا ایکشن صرف ا سی وفات کی اطلاع موصول ہونے پر کرے گاجس کا کسی باوثوق ذرائع سے معلوم ہو اہو۔
۔ ایسی صورت میں کہ جب میری /ہماری درخواست پریا ہماری ذمہ داری پر، بینک اپنی صوابدید پر، مجھے /ہمیں نوٹس دیئے بغیر مجھ سے تعلق رکھنے والے اور میرے واجبات کی ادائیگی کے لیے بینک کے قبضہ میں موجود تمام فنڈز، رقومات، سیکورٹیز اور دیگر جائیدادوں پر،جن کی نوعیت کچھ بھی ہو، بینک کو اپنا قانونی استحقاق،مطالبہ اور سیٹ آف کرنے کا حق ہوگا۔اکاؤنٹ ہولڈر کی جانب سے نادہندگی کی صورت میں،بینک کسی پیشگی اطلاع سے، جیسا مناسب سمجھے گا،جائیدادوں کو ٹھکانے لگانے یا فائدہ حاصل کرنے کے لیے اور تمام محاصل کو جو اس کی بدولت حاصل ہوں گے یا دیگر حاصل شدہ فوائد میرے /ہمارے تمام واجبات کے تصفیے کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔
۔ میں /ہم بخوبی سمجھتے ہیں اور اقرار کرتا /کرتے ہیں کہ بینک میرے اکاؤنٹ کی رازداری کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گا۔ تاہم اس کے باوجود، بینک کو اس بات کا اختیار حاصل ہے کہ وہ میرے/ہمارے اکاؤنٹس کے بارے میں یا میرے/ہمارے بارے میں کسی عدالتی حکم، کسی مجاز اتھارٹی یا ایجنسی کے حکم پرمعلومات فراہم کرسکتا ہے جس کے لیے لاگو قانون اور /یا دیگر طریقہ کارکے تحت بینک کی تصدیق اور بینک اسٹیٹمنٹ کی توثیق مطلوب ہو۔
۔ فیصل اسلامک ڈیبٹ کارڈز چلانے کی نگرانی ان شرائط وضوبط کے تحت کی جائے، جوکہ ویلکم پیک کے ساتھ بھیجی جائیں گی،اور ان شرائط وضوابط کوبینک کے ویب سائٹ www.faisalbank.com/barkatپر بھی ملاحظہ کیا جاسکتا ہے اور یہ کسٹمر پر لاگو ہوں گی۔ ان شرائط وضوابط سے اتفاق نہ کرنے کی صورت میں، براہ مہربانی کارڈ کو ایکٹیویٹ یا کارڈ پر دستخط نہ کریں۔ براہ مہربانی اسے درمیان سے کاٹ کر فیصل بینک لمیٹڈ، فیصل اسلامک بینکنگ کو واپس کردیں۔
۔ کارڈ ہولڈرا س بات کو یقینی بنائے گاکہ فنڈ ز کی منتقلی کی درخواست مکمل اور درست ہے تاکہ اس کے اکاؤنٹ سے بینفشری کے اکاؤنٹ میں فنڈز کی منتقلی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوسکے۔
۔ اے ٹی ایم یا کسی اور متبادل چینل سے فنڈ ز منتقل کرتے وقت درست اکاؤنٹ نمبر اور دیگر تفصیلات کا اندراج صارف کی اپنی ذمہ داری ہے۔ کارڈ ہولڈر کی جانب سے غلط اکاؤنٹ نمبر کے اندراج کا بینک ذمہ دار نہیں ہوگا،تاہم ایسی صورت میں کارڈ ہولڈر کی طرف سے غلط نمبر کے اندراج کا اعتراف کرنے پر اور اس کو واپس کرنے کی درخواست کرنے پر بینک اپنی صوابدید پر، شرائط وضوابط اور طریقہ کار کے مطابق ایسی منتقلی کی واپسی یا پلٹا سکتا ہے، تاہم مذکورہ بالا کوشش کے باوجود اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ بینک صرف ایسی صورت میں پلٹاسکتا ہے جب ک بینفشری کے اکاؤنٹ اور وصول کرنے والے بینک سے واپس لینے کے قابل ہوگا۔
۔ وصول کرنے والے بینکس وصول کردہ فنڈز بینفشری کے اکاؤنٹ میں مختلف اوقات میں جمع کرسکتے ہیں اور بینک اس بات کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا کہ کب یہ فنڈز واقعتاً بینفشری کے اکاؤنٹ میں منتقل کئے جائیں گے۔
۔ بینک کسی بھی قسم کے حالات میں اس بات کا ذمہ دار نہیں ہوگا کہ اگر کوئی وصول کنندہ بینک بینفشری کو کسی وجہ سے ادائیگی میں ناکام ہوتا ہے۔
۔ کارڈ ہولڈر فنڈز منتقلی سے متعلق بینک یا بینفشری کے بینک کی جانب سے شیڈول آف چارجز کے مطابق تمام سروس چارجز، ٹرانزیکشن فیس اور /یا دیگر کوئی چارجز ادا کرنے کا پابند ہوگا۔
۔ کارڈ ہولڈر بینک کو اختیار دیتا ہے کہ وہ میر ی/ہماری جانب سے بینک کے اکاؤنٹ ہولڈر کے اکاؤنٹ کو منہا کرنے اور نا مزد یوٹیلیٹی پرووائیڈر کو ادائیگی کے لیے اے ٹی ایم یا کسی متبادل چینل کے ذریعے دی گئی ہدایا ت قبول کرے۔
۔ کارڈ ہولڈر یہاں اقرارکرتا ہے کہ نامزد یوٹیلیٹی فراہم کرنے والے کی جانب سے کسی ادائیگی کو ریکارڈ کرنے کے سلسلے میں ہونے والی غلطی،تاخیر یا ناکامی کی صورت میں بینک کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا کہ کارڈ ہولڈر نے بینک کو یوٹیلیٹی بل پیمنٹ سروس استعمال کرتے ہوئے ہدایات دی تھیں۔
۔ کارڈ ہولڈر اقرار کرتا ہے کہ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے ڈپازٹ کرانا مکمل طورپر کارڈ ہولڈر کی ذمہ داری ہے اور وہ ممکنہ خطرات کا بھی پابند ہے جبکہ یہ ٹرانزیکشن بینک کی جانب سے تصدیق سے مشروط ہے۔کارڈ ہولڈر اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ اگر جمع کرائی گئی رقم اے ٹی ایم، سی ڈی ایم نے کرنسی نوٹ قبول نہ کرنے یا نوٹ میلے ہونے کی وجہ سے مسترد کردی تو بینک ذمہ دار نہ ہوگا۔تاہم کسی بھی شکایت کی اطلاع ٹرانزیکشن سے 72گھنٹوں کے اندرکردی جائے جس میں ناکامی کی صورت میں کارڈ ہولڈر کی قبول کردہ ٹرانزیکشن درست تصور کی جائے گی۔کارڈ ہولڈر کی جانب سے دعوے کی صورت میں بینک اپنے متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ ایسے دعوے کے بعد دعویٰ شدہ رقم کے لیے صرف انٹری میں ترمیم کرے گا۔
۔ کارڈ ہولڈر بذریعہ ہٰذا بینک کی ایس ایم ایس سہولت کے لیے مندرج ہوتا ہے۔ جس کے تحت کارڈ ہولڈر اپنے موبائل فون نمبر پر مخصوص پیغامات کی شکل میں شارٹ میسیجنگ سروس (ایس ایم ایس) الرٹ وصول کرے گا۔کارڈ ہولڈر ایس ایم ایس الرٹ سہولت کے ذریعے کوئی ٹرانزیکشن انجام نہیں دے سکے گا۔ ایس ایم ایس الرٹس صرف اس موبائل فون نمبر پر بھیجے جائیں گے جو کارڈ ہولڈر کی جانب سے خاص طورپر صرف اس شق کے مقاصد کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔
۔ کارڈ ہولڈر کو ایس ایم ایس سروس الرٹ صرف اس صورت میں موصول ہوں گے کہ اگر کارڈ ہولڈر مخصوص سیلولر فون سروس کی رینج میں ہوگا۔
۔ اگر کارڈ ہولڈر کو شق ہے کہ اس کو بھیجے گئے ایس ایم ایس الرٹ میں فراہم کردہ معلومات میں غلطی ہے تو وہ اس غلطی سے متعلق بینک کو فوری طورپر مطلع کرے اور بینک اس غلطی کو دور کرنے کے لیے ممکنہ طورپر ضروری کوشش کرے گا۔
۔ کارڈ ہولڈر اقرار کرتا /کرتی ہے کہ کارڈہولڈر کو فراہم کردہ ایس ایم ایس الرٹ کی سہولت اس کے لیے ایک اضافی سہولت اور آسانی ہے لیکن اس میں تاخیر، غلطی،پس وپیش اور سقم ہوسکتا ہے اس لیے ایس ایم ایس سہولت کے باعث کارڈ ہولڈر کو ہونے والے کسی قسم کے نقصان، ہرجانے وغیرہ کے لیے بینک ذمہ دار نہیں ہوگا۔
۔ بینک کی جانب سے کارڈہولڈر کے موبائل فون نمبر پر ایس ایم ایس الرٹ کے ذریعے بھیجی گئی معلومات کو کسی تیسرے شخص کی جانب سے غیر مجاز استعمال، رسائی یا دھوکہ بازی کے دوسری کاپی یا ایسی معلومات کے غلط استعمال کے لیے بینک کسی طرح بھی ذمہ دار نہیں ہوگا۔
۔ مذکورہ بالا سے قطع نظر، اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ اگرچہ کارڈ ہولڈر نے یہاں ایس ایم ایس کی سہولت کے لیے خو دکو مندرج کرایا ہے، یہ سہولت فراہم کرنے میں شاندار کوششوں کی بنیاد پر ٹیلی کمیونیکشن کمپنیوں پر دارومدار رکھتی ہے۔ مزید براں، بینک کو یہ اختیار ہوگا کہ ایس ایم ایس الرٹس کی سہولت صرف ان کارڈہولڈرز کو فراہم کرے جو مخصوص سیلولر سروس پرووائیڈر کی خدمات حاصل کرتے ہوں گے۔
۔ کسٹمریہاں بینک کو اختیار دیتا ہے کہ بینک اس کو اپنی اسلامک پروڈکٹس سمیت اپنی جانب سے منتخب کردہ پروموشنل، مبارکباد سے متعلق یا کسی قسم کے پیغامات وقتاً فوقتاً بھیج سکتا ہے۔کسٹمر اقرار کرتا /کرتی ہے کہ غیر مشروط طورپر ناقابل منسوخ بنیاد پر بینک یا ا س کے ایجنٹوں کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات کی گئی کالز کو رازداری کی خلاف نہیں سمجھا جائے گا۔
۔ کسٹمراعتراف کرتا ہے کہ فراہم کی جانے والی سروسز انفراسٹرکچر، رابطہ کاری اور اندرون وبیرون ملک موجو د ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی جانب سے فراہم کردہ سروسز پر انحصار کرتی ہیں اور یہ کہ بینک کی جانب سے بھیجی گئی معلومات کا دورانیہ اور مواد کی درستگی کا دارومدار ملک اور بیرون ملک نیٹ ورک پر ہوتاہے۔ بینک کے اختیار سے باہر ایسے حالات میں معلومات کی بروقت فراہمی نہ ہونے یا تاخیر اور غلطی، نقصان یا معلومات کی ترسیل میں خرابی کا ذمہ دار بینک نہیں ہوگا۔
۔ کسٹمر کے لیے پری پیڈ ایئر ٹائم کے ری لوڈ ہونے میں ٹیلکو کی جانب سے کسی ناکامی کی صورت میں بینک کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا اور نہ ہی بینک کا اس سے کوئی تعلق ہوگا یا کسٹمرکے مخصوص کردہ ایئر ٹائم میں عارضی یا مستقل طورپر تعطل کے لیے بینک کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ٹیلکو کے بارے میں تمام شکایات براہ راست کسٹمراور ٹیلکو کے درمیان طے کی جائیں گی۔
۔ موبائل فون بینکنگ کی سہولت کے حوالے سے بینک کی جانب سے جو سروسز فراہم کی جارہی ہیں وہ مرمت اور دیکھ بھال کے کاموں کے سلسلے میں عارضی طورپر معطل ہوسکتی ہیں۔ ایسا تعطل بینک کی جانب سے حفاظتی امور کی نگرانی کے لیے بھی ہوسکتا ہے۔
۔ کسٹمراس بات کا اقرار کرتا ہے کہ بینک کی سروسز پر مختلف مراحل میں عمل درآمد کیا جاتا ہے اور پہلے سے فراہم کی جانے والی سروسز میں مزید بہتری کے لیے بھی بینک کی جانب سے ایسے فیصلے کیے جاسکتے ہیں۔اس کے برعکس بینک اپنی حتمی صوابدید پر کسی پیشگی اطلاع کے بغیر فراہم کی جانے والی سروسز کو مکمل طورپر یا اس کے کسی حصے کو معطل کرنے یا منسوخ کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔تاہم کسی بھی تبدیلی کی صورت میں کسٹمر کو 30دن پیشگی اطلاع دی جائے گی۔
۔ بینک کی جانب سے پیش کی جانے والی سروسزپربینک کے شیڈول آف چارجز میں درج فیس کے مطابق چارجز لاگو ہوں گے جن پر بینک کی جانب سے وقتاً فوقتاً نظر ثانی ہوتی ہے،اور تازہ ترین شیڈول آف چارجز کسٹمر کو فراہم کیا جاتاہے۔مزید براں، مذکورہ بالا دیگر سروسز یا ایئر ٹائم یا دیگر چارجز کے لیے کسٹمر خودذمہ دارہے جو ٹیلکو یا بینک کی جانب سے الرٹس وصول کرنے کے لیے لاگو ہوتے ہیں۔سروسز کے استعمال کی صورت میں اگر کسٹمر پر واجبات لاگو ہوں گے تو بینک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ بینک کے پاس کسٹمر کے اکاؤنٹ سے مذکورہ رقم منہا کرے۔ تاہم اگر کسٹمر چارجز ادا نہیں کرتا اور اس کے اکاؤنٹ میں مناسب بیلنس موجود نہیں ہے تو بینک کسی پیشگی نوٹس کے بغیر سروسز کو معطل کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
۔ اکاؤنٹ ہولڈر کی جانب سے فون بینکنگ سروسز کے ایک حصہ کے طورپر سہولیات لینے کے حوالے سے وقتاً فوقتاًبینک کی جانب سے فون پر زبانی ہدایات قبول کرنے کی صورت میں، اکاؤنٹ ہولڈر درج ذیل کا اقرار کرتا ہے اور ذمہ داری لیتا ہے:
a) اکاؤنٹ ہولڈر دی جانے والی زبانی ہدایات کی صداقت سے انکا ر نہیں کرے گا، مزید یہ کہ اکاؤنٹ ہولڈر اس بات کا بھی اقرار کرتا ہے کہ و ہ فون بینکنگ سروسز کو دھوکہ دہی یا غیر قانونی یا غیر شرعی مقاصد کے لیے استعما ل نہیں کرے گااور نہ ہی کسی تیسرے فریق کو استعمال کرنے دے گا۔
b) بینک کی پالیسی کے مطابق صارف کی تصدیق ہوجانے کے بعد بینک کو موصول ہونے والی کوئی بھی زبانی ہدایت کسٹمر پر لاگو ہوگی۔ گفتگوکی نگرانی اور اسے ٹیپ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے لیکن بینک اس کا پابند نہیں ہے کہ وہ کسٹمر کو یہ ریکارڈنگ فراہم کرے اور یہ ٹیپ ریکارڈنگ بینک کی جانب سے پیش کیا جانیوالا حتمی ثبوت ہوگی اور بینک اور اکاؤنٹ ہولڈر کے درمیان کسی تنازع کے حل کے لیے کسی عدالت یا متعلقہ ٹربیونل یا دیگر کسی بھی نوعیت کی کارروائی کے دوران بطور شہادت پیش کی جاسکے گی۔
c) بینک اپنے حتمی اختیار سے،مکمل طورپر آزاد ہوگا(ایسا کرنے کے لیے کسی ذمہ داری کے بغیر)کہ زبانی طور پر دی گئی ہدایات کو قبول کرے یا رد کردے،اگر بینک کی رائے میں ایسی ہدایات مشکوک ہو ں یا دوسری صورت کہ بینک ایسی ہدایات پر عمل کرنے کے قابل نہ ہو۔
d) فون بینکنگ کے ذریعے کسٹمر سے حاصل ہونے والی ہدایات میں کسی غلطی کے پیش آنے کی صورت میں، کسٹمر اپنی شکایات سے متعلق بینک کو مطلع کرسکتا ہے اور یہ شکایت سات دن کے اندر حل کردی جائے گی۔
e) کسٹمراقرار کرتا ہے اور تصدیق کرتا ہے کہ تمام واجبات، نقصانات، کارروائیوں، مقدمات، دعویٰ جات، اخراجات، خرابیوں اور مصارف سے بینک کو بری الذمہ اور مستثنیٰ رکھے گا جو کہ شرائط وضوابط کے تحت فون بینکنگ سروس کے سلسلے میں اکاؤنٹ ہولڈر کی ہدایات کی تعمیل کے سبب پیش آئیں۔
f) اکاؤنٹ ہولڈر کی جانب سے کھولے گئے تمام اکاؤنٹس اور فون بینکنگ سروسزکے استعمال کے ذریعے کی گئی تمام ٹرانزیکشنز ایسے اکاؤنٹ پر لاگو شرائط وضوابط کے تحت ہوں گی جن میں وقتاً فوقتاً بینک کی جانب سے ردوبدل کی جاسکتی ہے اور اکاؤنٹ ہولڈر کو مطلع کیا جاتا ہے اور یہ کہ اکاؤنٹ ہولڈر TPINیا کوڈز کو خفیہ رکھے گا اور کسی کو نہیں بتائے گا۔ کسی غلط استعمال کا ذمہ دار اکاؤنٹ ہولڈر خود ہوگا اور وہ ایسے غلط استعمال کے نتائج کے لیے بینک کو بری الذمہ قرار دینے پر متفق ہے۔
۔ فیصل بینک لمیٹڈ کسٹمر کے لیے یہ انٹرنیٹ بینکنگ سروس ایکٹیویٹ کرسکتا ہے اور یہ سروس ان شرائط وضوابط سے مشروط ہوگی جنہیں صارف نے اندراج(sign-up) کے موقع پر قبول کیا ہے۔
درج ذیل شرائط وضوابط کو قبول کرتے ہوئے صارف اقرار کرتا ہے کہ:
۔ ناقابل منسوخ انداز میں بینک کا اختیار دیتا ہوں کہ فیصل ڈیجی بینک انٹرنیٹ بینکنگ کے استعمال سے مکمل کی گئی تمام ٹرانزیکشنز یاسروسز پر عمل درآمد کے لیے رجسٹریشن کے وقت میرے بینک اکاؤنٹ سے رقم منہا کرلے۔
۔ اقرار کرتا/کرتی ہے کہ اوربخوبی آگاہ ہے کہ بینک کی جانب سے پیش کردہ فیصل ڈیجی بینک انٹرنیٹ بینکنگ سروسز صارف کو موبائل بینکنگ کے استعمال سے بینک کی مقررہ حد کے اندر کسی بھی مالیاتی ٹرانزیکشن کے قابل بنادے گی۔
۔ اقرار کرتا ہے کہ یہ سہولت اسے صرف موبائل فون کے استعمال کا حق دیتی ہے جو موبائل سروس پرووائیڈر کے ساتھ اس کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور عہد کرتا ہے کہ اس سہولت کو صرف اس رجسٹرڈ موبائل فون نمبر کے ذریعے استعمال میں لائے گا جوکہ اس سہولت کے لیے رجسٹریشن کے وقت فراہم کیا گیا تھا۔
۔ بینک صرف ان صارفین کو سہولت پیش کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے جو کسی مخصوص موبائل سروس پرووائیڈر کی خدمات سے فائدہ حاصل کررہے ہوں۔
۔ کسٹمر خود کو اس سہولت کے استعمال کے طریقہ کار سے خود کو آگاہ کرے اور بینک اس حوالے سے کسٹمرکی جانب سے سہولت کے استعمال کے دوران کی گئی کسی بھی غلطی کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔
۔ بینک اپنے حتمی اختیار سے یہ فیصلہ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے کہ کون سی سروسز پیش کی جائیں اور سہولت کے اعتبار سے پیش کی جانیوالی سروسز میں کیا اضافہ یا کمی کی جائے۔ صارف اقرار کرتا ہے کہ بینک اپنے حتمی اختیار سے کسی پیشگی اطلاع کے بغیر،کوئی وجہ بتائے بغیر یا کوئی ذمہ داری قبول کیے بغیر فیصل ڈیجی بینک انٹرنیٹ بینکنگ کو یا فیصل ڈیجی بینک انٹرنیٹ بینکنگ کی کسی سروس یا فیچرز میں جزوی یا مکمل طور پر تبدیلی یا ترمیم کردے یا معطل یا ختم کرسکتاہے۔ تاہم بینک کسٹمر کو ایسی ترمیم سے 30دن قبل اطلاع دے گا۔
۔ کسٹمر کی ہدایات صرف اس کی جانب سے اپنی یوزر آئی ڈی اور ایم پن کی تصدیق کی توثیق کرنے کے بعد قابل عمل ہوں گی۔
۔ بینک کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ کسٹمر کی جانب سے موصول ہونے والی ہدایات پر بروقت عمل درآمد کی جائے، تاہم کسی وجہ سے بشمول آپریشن سسٹم کا فیل ہونا، کسی قانونی ضرورت کے سبب تاخیریا ہدایات کی تعمیل کی ناکامی کا ذمہ دار بینک نہیں ہوگا۔صارف بینک کو واضح اختیار دیتا ہے کہ اس سہولت کے تحت خدمات پیش کرنے کے لیے درکار اس کے اکاؤنٹ کی معلومات تک رسائی حاصل کرے اور اس کے اکاؤنٹ سے متعلق سروس پرووائیڈر /تیسرے فریق کو فراہم کرے جنہیں سہولت پر تعمیل کرنے کے لیے درکار ہوں۔
۔ بینک کی جانب سے ٹرانزیکشن کی تفصیلات ریکارڈ کی جائے گی اور یہ ریکارڈ ٹرانزیکشن کی تصدیق اور درستگی کے لیے حتمی ثبوت تصور کئے جائیں گے۔
۔ کسٹمراس بات سے بخوبی واقف ہے کہ بینک صارف کی جانب سے خدمات کی فراہمی کے لیے بھیجی جانے والی درخواست /درخواستوں کو مسترد یا ان پر عمل درآمد سے قاصر رہنے کے پیغامات بھیج سکتا ہے جن پر کسی بھی وجہ سے عمل درآمد نہیں کی جاسکتی۔
۔ بینک کسٹمرکی معلومات کو راز میں رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے، تاہم بینک اپنے اختیار سے باہر کسی بھی وجہ سے صارف کی خفیہ معلومات کے غیر ارادی انکشاف یا لیک ہونے کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔
۔ کسٹمر بینک کو کلی اختیار دیتا ہے کہ اس کے موبائل فون سے موصول ہونے اور اس کی MPINکی تصدیق سے موصول ہونے والی تمام درخواستوں پرٹرانزیکشن کی تصدیق کئے بغیر عمل درآمد کردے۔
۔ بلز کی ادائیگی جیسی سہولتوں سے متعلق تصور کیا جائے گاکہ کسٹمر کی طرف سے بینک کو اختیار دیا جاچکا ہے کہ جب اس کی طرف سے کوئی درخواست موصول ہوتو ادائیگی کردی جائے۔
۔ کسٹمر کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے موبائل فون نمبر میں کسی تبدیلی یا گمشدگی، چوری، غلط استعمال یا بینک سے رابطے کے لیے اپنے موبائل فون کے غلط یا بلا اجازت استعمال کی صورت میں فوری طورپر بینک کو یواے ین 111 06 06 06پر اطلاع دے۔
۔ یہ کسٹمر کی ذمہ داری ہے کہ سہولت کے استعمال یا کسی اور طریقہ کار سے،بینک کو فراہم کردہ اپنی معلومات کی درستگی کو یقینی بنائے۔صارف اس بات کو سمجھتا ہے کہ اس کی معلومات میں کسی تضاد کی صورت میں بینک اس معلومات کی بنیاد پر کئے گئے کسی بھی اقدام کے لیے کسی بھی طرح ذمہ دار نہیں ہوگا۔بعض مخصوص صورتوں میں صارف بینک کی مقررہ ہیلپ لائن پر کال کرکے بینک کو رقم کی منتقلی یا ٹرانزیکشن روکنے کی درخواست کرسکتا ہے۔بینک صرف اسی صورت میں اس درخواست کی تعمیل کرے گا جب ایسا کرنا عملی طورپر ممکن ہوگا اور یہ صورتحا ل معاملے کے اعتبار سے مختلف ہوسکتی ہے۔بینک اپنی حتمی صوابدید پر فیصلہ کرے گاکہ کیا کسی ٹرانزیکشن کو روکنا یا عمل درآمد ممکن ہے۔صارف ایسے کسی خسارے، مصارف، دعویٰ جات، اخراجات، واجبات یا کارروائیوں سے بینک کو بری الذمہ قرار دیتا ہے جو بینک کو ادائیگی روکنے کی مذکورہ ہدایات پر عمل درآمدیا تعمیل میں تاخیر یا گریز کے نتیجے میں برداشت کرنے پڑسکتے ہیں۔
۔ اگر کسٹمرکو موبائل فون بینکنگ کے استعمال کے دوران فنڈز کا کوئی غلط، خطا سے یا اجازت کے بغیر،چاہے مدتی اسٹیٹمنٹ کی رسید پر یا کہیں اور،یا کوئی غفلت نظر آئے تو صارف کو فوری طورپر بینک کی مقررہ ہیلپ لائن پر اطلاع دینی چاہئے اور ایک تحریر ی تصدیق بھی فراہم کرنی چاہئے۔
۔ بینک اور موبائل فون سروس پرووائیڈر ایک سروے کا اہتمام کریں گے اور اپنے نتائج سے صارف کو آگاہ کریں گے اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی غلطی کو درست کریں گے۔
۔ کسٹمر اقرار کرتا ہے کہ بینک ایسی غلطیوں کا ذمہ دار نہ ہوگا جو بینک کی طرف سے معلومات کی درستگی کو یقینی بنانے کے لیے کئے جانیو الے اقدامات کے باوجود ہوگئی ہوں اور صارف بینک کی جانب سے غیر درست معلومات کی فراہمی کے نتیجے میں صارف کو ہونے والے کسی خسارے، نقصان کی صورت میں بینک کے خلاف کوئی دعویٰ نہیں کرے گا۔
۔ کسٹمر فیصل ڈیجی بینک انٹرنیٹ بینکنگ لاگ ان آئی ڈی، لاگ ان پن اور MPIN/FPIM(مثلاً موبائل /فنانشل پن)کی سیکورٹی کی حفاظت کی مکمل ذمہ داری لینے کا اقرار کرتاہے۔ کسٹمر کو مشورہ دیا جاتا ہے ہ وہ وقتاً فوقتاً اپنے پن PIN)) تبدیل کرتا رہے اور:
a) کسٹمر یہ یقینی بنانے کا اقرار کرتا ہے کہ وہ تمام پن راز میں رکھے گا اور کسی شخص کو اس کے فیصل ڈیجی بینک انٹرنیٹ بینکنگ اکاؤنٹ تک رسائی کی اجازت نہیں دے گا۔
b) اگر صارف فیصل ڈیجی بینک انٹرنیٹ بینکنگ پن بھول جائے تو وہ بروقت بینک کی طرف سے وضاحت کردہ پاس ورڈ کی تبدیلی کے طریقہ کار کے ذریعے اپنا پاس ورڈ دوبارہ سیٹ کرسکتا ہے۔
۔ صارف متفق ہے اور اقرار کرتا ہے کہ فیصل ڈیجی بینک انٹرنیٹ بینکنگ یا کسی متعلقہ سروسز کو کسی غیر قانونی یا نامناسب مقصد کے لیے استعمال نہیں کرے گا۔ اس حوالے سے صارف درج ذیل امور کو یقینی بنانے کا اقرار کرتا ہے:
a) وہ بینک کو ایسی معلومات اور /یا معاونت فراہم کرے گا جو بینک کو معاہدے کے تحت سروسز اور /یا کسی دیگر ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے مطلو ب ہوں گے۔
b) وہ کبھی بھی،کسی شخص کو بینک میں اپنے اکاؤنٹس کی کوئی تفصیل، بشمول پاس ورڈ، اکاؤنٹ نمبر اور اے ٹی ایم یا ڈیبٹ کارڈ نمبر فراہم نہیں کرے گا۔
۔ صارف اقرار کرتاہے کہ وہ ایسے کسی ای میل،خط، ایس ایم ایس کا جواب ہر گز نہیں دے گا جس میں اس کی لاگ ان آئی ڈی، موبائل نمبر، لاگ ان پن اور ایم پن یا ایف پن سے متعلق پوچھا گیا ہو، بینک اس طرح کی خلاف ورزی یا غلطی کی صورت میں ہونے والے کسی بھی مالی نقصان کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔
۔ صارف اس سہولت کے تحت پیش کی جانیوالی سروسز سے متعلق کسی نئی معلومات یا ترمیم سے خود کو آگاہ رکھے گا جس میں اجازت شدہ ٹرانزیکشن کی حد اورتعداد شامل ہے، اس اپ ڈیٹ کو ویب سائٹ اور برانچوں پر نمایاں کیا جائے گا۔ اس کے باوجود صارف نئی آگہی سے محروم رہے تو بینک ذمہ دار نہیں ہوگا۔
۔ صارف یہاں مذکور شرائط وضوابط کی خلاف ورزی یا غفلت کی وجہ سے ہونے والے نقصانات یا اکاؤنٹ پر کسی کی بلااجازت رسائی کی اطلاع بروقت دینے میں ناکامی کی صورت میں ہونے والے نقصانات کا خود ذمہ دار ہوگا۔
۔ صارف اس سہولت کو ختم کرنے کے لیے بینک سے رابطہ کرتے ہوئے درخواست دے سکتا ہے۔ مذکورہ سہولت کے خاتمے سے قطع نظر، صارف منسوخی کی درخواست کی منظوری سے قبل اپنے اکاؤنٹ میں کی جانے والی تمام ٹرانزیکشنز کے لیے جوابد ہ رہے گا۔
۔ بینک اپنے حتمی اختیار سے،صارف کو پیشگی اطلاع دیئے بغیر، اس سہولت کو کسی بھی وقت مکمل یا جزوی طورپر یا عارضی طور پر معطل یا ختم کرسکتا ہے۔ یہ سہولت مرمت یا دیکھ بھال اور کسی ایمرجنسی یا سیکورٹی کی وجوہات کی بنیاد پر بھی معطل کی جاسکتی ہے۔ بینک سہولت کی واپسی یا خاتمے کے لیے ایک معقول نوٹس دینے کی کوشش کرتا ہے لیکن ایمرجنسی یا سیکورٹی وجوہات کے سبب کئے گئے کسی اچانک اقدام کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔
۔ بینک کسٹمر کی جانب سے لاگو شرائط وضوابط کی خلاف ورزی پر،یا کسی صارف کی موت کی اطلاع کی تصدیق کی صورت میں کسی پیشگی اطلاع کے بغیر سہولت کے تحت جاری خدمات ختم یا معطل کرسکتا ہے۔
۔ بینک کی جانب سے پیش کی جانے والی سروسزپربینک کے شیڈول آف چارجز میں درج فیس کے مطابق چارج کیا جائے گا جن پر بینک کی جانب سے وقتاً فوقتاً نظر ثانی ہوتی ہے،اور تازہ ترین شیڈول آف چارجز صارف کو فراہم کر سکتا ہے۔مزید براں، مذکورہ بالا دیگر سروسز یا ایئر ٹائم یا دیگر چارجز کے لیے صارف خودذمہ دارہے جو ٹیلکو یا بینک کی جانب سے الرٹس وصول کرنے کے لیے لاگو ہوتے ہیں۔سروسز کے استعمال کی صورت میں اگر صارف پر واجبات لاگو ہوں گے تو بینک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ بینک کے پاس صارف کے اکاؤنٹ سے مذکورہ رقم منہا کرے۔ تاہم اگر صارف چارجز ادا نہیں کرتا اور اس کے اکاؤنٹ میں مناسب بیلنس موجود نہیں ہے تو بینک کسی پیشگی نوٹس کے بغیر سروسز کو معطل کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
۔ بینک کے کنٹرول سے باہر کسی وجہ سے اگر چیک وقت پر وصول نہیں کیا جاسکا تو بینک اس حوالے سے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتا، تاہم بینک کی کلیکشن میں کسی تاخیر یا گمشدگی کی صورت میں بینک مسئلے کو فوری طورپر عجلت کے ساتھ حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
۔ صارف کی جانب سے جمع کرائے گئے چیک یا دیگر منتقل ہونے کے قابل دستاویزات مسترد ہونے کی صورت میں، متعلقہ صارف کو اس کی ذمہ داری اور خرچے پر ڈاک یا خصوصی نمائندے کے ذریعے، بینک کے پاس موجود اس کے آخری معلوم ایڈریس پر واپس کردیئے جائیں گے۔
۔ میں /ہم یہ اقرار کرتے ہیں کہ بینک کو اس حوالے سے میری /ہماری تحریری درخواست پر، بینک اپنے اختیار قبول یا مسترد کرتے ہوئے، اضافی اکاؤنٹس کھول سکتا ہے جو اسی انداز میں چلائے جائیں گے اور یہ میرے /ہمارے اکاؤنٹ کھولنے کے کسٹمر ریلیشن شپ فارم میں مجاز بنائے گئے افراد ہی کے تحت ہوں گے۔
۔ بینک اپنی صوابدید پر،میرے /ہمارے کسی بھی یا تمام اکاؤنٹس اپنی برانچوں میں سے کسی میں بھی منتقل کرسکتا ہے اور کسی قانونی کارروائی، عدالت،انتظامی یا کسی اور طرح کے احکام کی صورت میں مجھے /ہمیں کوئی پیشگی اطلاع دیئے بغیر یا وجہ بتائے بغیر یا اس حوالے سے کسی ذمہ داری کے بغیر کسی نقصان،یا جوابدہی کے بغیر میرے /ہمارے کسی بھی یا تمام اکاؤنٹس کو بند، نشان زدہ، منجمدیا ٹرانزیکشن معطل کرسکتا ہے۔
۔ بینک اس بات کا اختیار رکھتا ہے کہ لاکر کے آپریشن کو بلاک یا معطل کردے کہ اگر بینک کو کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے یا کسی عدالت سے مذکورہ لاکر کے حوالے سے ہدایات موصول ہوتی ہیں۔
۔ ایڈریس میں کسی بھی تبدیلی کی صورت میں بینک کو مطلع کیا جائے گا۔ پوسٹ آفس اور ڈیلیوری کرنے والے دیگر ایجنٹس کو تمام لیٹرز، قابل انتقال دستاویزات، ریمٹنسز وغیرہ کی ترسیلات کے لیے اکاؤنٹ ہولڈر کے ایجنٹ سمجھا جائے گا اور میں /ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان پوسٹ، کوریئر کے ملازمین، مجازنمائندگان، ایجنٹس ڈلیوری کرنے والے کسی ایجنٹ کی طرف سے اپنی سروس، فرائض، افعال، ذمہ داریوں کی انجام دہی،بشمول خطوط، دستاویزات، انتقال کے قابل دستاویزات، ریمیٹنسز کی ترسیل کے دوران کسی بے احتیاطی، غلط ڈلیوری، تاخیر، ڈلیوری نہ کرنے، خرابی، بگاڑ، نقصان، تخفیف، بے جا تصرف،خورد برد، ضیاع اور چوری، کسی غفلت یاغلطی، بشمول میری /ہماری ہدایت پر بذریعہ ڈاک بھیجی گئی چیک بک میں چیک کے صفحات میں کسی کمی سے متعلق کوئی بھی ذمہ داری بینک پر عائد نہیں ہوگی۔
۔ بینک صارف کی موجودہ معلومات اور ہدایات پر اعتماد کرنے کامجاز ہوگا، یہاں تک کہ کوائف میں کسی بھی تبدیلی سے بینک کو تحریری طورپر آگاہ نہ کیا جائے اور بینک کی جانب سے اس کو قبول نہ کرلیا جائے۔
۔ میں /ہم اقرار کرتے ہیں کہ بینک کی جانب سے مجھے /ہمیں کسی بھی شرعی سہولت کی فراہمی اور دیگر تعاون کو بینک اپنے اختیار سے قبول یا مسترد کرسکتا ہے۔ اسی طرح کسی بھی سہولت کاجاری رہنااور منقطع ہونا بھی کلی طورپر بینک کا اختیار ہے۔
۔ میں /ہم اپنے اکاؤنٹس میں اسلامی سہولیات کے حوالے سے لاگو ہونے والے کسی بھی قسم کے واجبات ادا کرنے کے ذمہ دار ہیں اور بینک ہمارے اکاؤنٹس یا کسی بھی اکاؤنٹ سے کوئی کمیشن یا دیگر بینکاری چارجز، اخراجات اور فیس(بشمول کوئی بھی قانونی فیس)منہا کرنے کا مجاز ہے اور اس حوالے سے چارجز بینک کی جانب سے مجاز حیثیت میں وقتاً فوقتاً واضح کئے جاتے ہیں۔ میں /ہم بینک کو اسی قسم کی ادائیگیاں، اسی صورت میں اور ایسے اوقات میں، جس طرح بینک کو مطلوب ہو کرنے کے پابند ہوں گے۔
۔ بینک کی جانب سے مجھے /ہمیں کسی بھی قسم کی شرعی بینکار ی سہولیات کی فراہمی کے دوران اکاؤنٹس میں جمع ہونے والی رقوم سے بینک واجبات کی ادائیگی کے لیے سب سے پہلے رقم منہا کرے گا یہاں تک کہ واجبات ختم ہوجائیں اور بعد ازاں پرنسپل رقم کی کمی کے لیے باقی رقم خرچ کی جائے گی جوکہ کسی بھی اسلامی بینکاری کی سہولت سے متعلق ہوگی۔
۔ میں /ہم بینک کو ٹیکسز، سیس، ڈیوٹیز، قبضہ، ضبطی، روپے کی قدرمیں کمی،ایکسچینج ریٹ میں کمی،یا بینک کے اختیار سے باہر کسی بھی عوامل کے نتیجے میں،مختلف اکاؤنٹس میں موجود رقم میں ہونے والی تخفیف، قدر میں کمی،نقص، کمی، غیر تغیر پذیری، عدم منتقلی،خسارہ اور فنڈز کی عدم دستیابی واقع ہونے کی صورت میں ،کسی بھی طورپر جوابدہ یا ذمہ دار نہیں ٹھہرائیں گے۔
۔ بینک صارف کو کسی بھی مالی نقصان سے محفوظ رکھتے ہوئے مینوئل یا آئی ٹی سسٹم کے تحت غلطی سے ہونے والے رقو م کے غلط اندراج کو درست کرسکتا ہے۔ بینک ایسی کسی بھی درستگی کے حوالے سے صارف کو آگاہ کرے گا۔
۔ بینک فراہم کی جانے والی سروسز کے چارجز میں ترمیم کرسکتا ہے جوکہ شیڈول آف چارجز میں اندراج سے مشروط ہوں گی۔
۔ مکمل یا جزوی طورپر، حکومت یا حکومتی ایجنسی کی کارروائی یا کسی رکاوٹ اور کوئی بھی ایسا عمل جس پر حکومت کا کوئی اختیار نہ ہو،اس میں ہڑتالیں، صنعتی کارروائی، سازوسامان کی قلت یا بجلی کی ترسیل میں تعطل اور ایسے دیگر عوامل کے نتیجے میں کسی بھی خسارے، نقصان یا تاخیر کی صورت میں بینک مجھے یا ہمیں جوابدہ نہیں ہوگا۔
۔ صارف یہ اقرار کرتا ہے کہ فون بینکنگ کی سہولت یا کسی بھی متبادل ذریعے سے حاصل کی جانیوالی تمام مصنوعات، خدمات، مطلوبہ اشیاء کا انتظام ایسی اشیاء ،خدمات یا مطلوبہ اشیاء کے لیے طے کردہ ان شرائط وضوابط کے تحت رکھا جائے گا جنہیں صارف پڑھنے اور سمجھنے کا اقرار کرتا ہے، اور صارف ان شرائط وضوابط پر عمل درآمد کا پابند ہے۔
۔ صارف، بینک کو ان تمام سروسز کا معاوضہ ادا کرنے کا اقرار کرتا ہے جن کاوہ وقتاً فوقتاً کسٹمر بنتا یا ان سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ بینک کو کسی بھی وقت صارف کےاکاؤنٹ سے موجودہ شرح پر ایسے معاوضے /فیس وغیرہ وصول کرنے کا حق حاصل ہے۔ بینک یہ حق محفوظ رکھتا ہے کہ اکاؤنٹ میں ناکافی رقم ہونے کی صورت میں عارضی یا مستقل طورپر ایسی تمام خدمات کی فراہمی روک دے۔
۔ بینک اپنے حتمی اختیار سے، طے کردہ طریقہ کار اور شرائط وضوابط کے تحت، بینک کی جانب سے منتخب کردہ کسی شخص کو،اپنے حقوق اور ذمہ داریاں اور بینک کے نام سے سیکورٹی(بشمول تمام ضمانتیں)کی مکمل یا جزوی طور پر فروخت، منتقلی یا تبادلے کا حق داربنادے۔ ایسی کوئی بھی فروخت، منتقلی یا تبادلہ حتمی طورپر صارف اور تمام دیگر افراد پر لاگو ہوں گے۔
۔ صار ف کی جانب سے ادائیگی روکنے یا خدمات کی فراہمی معطل کرنے کی ہدایات بھیجنے کی صورت میں بینک یہ حق محفوظ رکھتا ہے کہ وہ صارف سے تحریری ہدایات اور /یا تصدیق وتوثیق کے لیے مزید معلومات طلب کرے۔ ان ہدایات کے ملنے کے ایک گھنٹے کے اندر اندر بینک کی جانب سے ان پر عمل درآمد کیا جائے گا۔مذکورہ بالا معلومات یا ہدایات کے موصول ہونے کے وقت کا تعین اور تصدیق بینک اپنے طورپر کرے گا اور متعین کردہ وقت سے صارف کے لیے پابند ی لازم اور حتمی ہوگا۔
۔ صارف ہر طرح کے احتیاط سے اس بات کو یقینی بنائے گا کہ بینک کو فراہم کردہ معلومات ہر طرح کی غلطی اور نقص سے پاک ہے اور یہ معلومات ہر وقت کے لیے غلطی سے پاک، قطعی،درست اور مکمل ہیں۔ جبکہ اس کے برعکس،کسی اور شخص کی غلطی سے صارف کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرادی جائے تو بینک کو اس بات کاحق حاصل ہوگا کہ صارف کی رضامندی کے بغیر کسی بھی وقت غلطی سے اکاؤنٹ میں منتقل شدہ رقم واپس کرلے۔ صارف، اس غلطی کے نتیجے میں رقم سے کسی طرح بھی ناجائزرقم کی واپسی کے لیے بینک کو جوابدہ یا ذمہ دار نہیں ٹھہرائے گا اور اس سلسلے میں بینک کی ہدایات کو قبول کرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے کا اقرار کرتا ہے۔تاہم بینک کی جانب سے اس رقم کی واپسی کے متعلق صارف کو آگاہ کیا جائے گا۔
۔ بینک اس بات کا مجاز ہے کہ کسی بھی وقت سروسز کے استعمال کی تعداد، طریقہ کار، رقم نکالنے کی حد، سروسز فراہمی کا دورانیہ اور بینک سے ٹرانزیکشن کی موجود سہولیات اور خدمات کو تبدیل کردے۔ بینک مدت کے اعتبار سے اپنے شیڈول آف چارجز میں تجدید اور رائج چارجز کے مطابق صارف کے اکاؤنٹ سے رقم منہا کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
۔ بینک اپنی صوابدید پر یہ حق محفوظ رکھتا ہے کہ صارف کو مطلع کرتے ہوئے یا مطلع کیے بغیر مذکورہ اکاؤنٹ کی بند ش کی وجہ بتائے بغیر ایسا کوئی بھی اکاؤنٹ بند کردے جو بینک کے خیال میں تسلی بخش انداز میں استعمال نہیں کیا جارہا،یا اکاؤنٹ کو بند کرنے کی کوئی بھی وجہ ہو۔ بینک صارف کے ساتھ کسی بھی دوسری نوعیت کے تعلق جیسا کہ لاکرز اور کارڈ ز وغیر ہ کو بھی منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
۔ بینک، بند کردیئے گئے اکاؤنٹ کی کرنسی میں،اکاؤنٹ میں موجود باقی رقم سے بینک کی جانب سے کسی چارجز کی صورت میں رقم منہا کرکے، صارف کی ہدایت پر واجب الادا ایک بینک ڈرافٹ، صارف کی جانب سے فراہم کردہ آخری معلوم ایڈریس پر ارسال کرکے بند کردہ اکاؤنٹ کے حوالے سے اپنی ذمہ داری سے آزاد ہوسکتا ہے۔
۔ اکاؤنٹ کے بند ہونے کے ساتھ ہی، غیر استعمال شدہ چیکس، کارڈ اور اکاؤنٹ سے متعلق لاکر کی چابی، صارف کی جانب سے فوری طورپربینک کو واپس کردیئے جائیں۔ دیگر صورت میں بینک کے اطمینا ن کے لیے تحریری طورپر تصدیق کردی جائے کہ تما م غیر استعمال شدہ چیک اور متعلقہ کارڈ تلف کردیئے گئے ہیں۔
۔ بینک اس بات کا مجاز ہے اور صارف بھی بینک کو اس حوالے سے مجاز بناتا ہے کہ بینک اپنی صوابدیدپر،صارف کو اطلاع دیتے ہوئے یا مطلع کئے بغیر ،صارف یا صارف کے اکاؤنٹ سے متعلق معاملات کو اس وقت تک روک دے گایا معطل کرے گا جب تک کہ اکاؤنٹ کے معاملات، صورتحال، ٹرانزیکشن، سرگرمیوں کو بینک اپنے اطمینان کی حد تک سمجھ لے یا مسئلہ کے حل سے متعلق صورتحال واضح ہوجائے۔
۔ a)صارف اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ بینک یا اس کے کنٹریکٹرز،اس کی ذاتی معلومات اور اس کے اکاؤنٹ سے متعلق دیگر معلومات کو تجزئے، کریڈٹ اسکورنگ اور مارکیٹنگ، اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کی پروسیسنگ کے لیے کمپیوٹر پر محفوظ اور استعمال میں لاسکتے ہیں۔
۔ b)صارف یہ بھی اقرار کرتا ہے کہ بینک مکمل رازداری کے ساتھ،ضرورت کے تحت، کوئی بھی ذاتی معلومات دیگر اداروں کو فراہم کرسکتا ہے جو معروف کریڈٹ اسکورنگ ایجنسیوں کی جانب سے کریڈٹ ریٹنگ اور/یا دھوکہ دہی سے حفاظت کے لیے، قانونی حکم نامے کی تعمیل اور ریگولیٹری اتھارٹی کی درخواست کی تعمیل کرتے ہوئے کسی بھی ٹیلی مواصلات یا الیکٹرانک کلیئرنگ نیٹ ورک میں شمولیت اور دیگر وجوہات کی بناء پر درکار ہوں۔
a)میں /ہم یہاں تصدیق کرتے ہیں کہ اوپر فراہم کردہ میری /ہماری معلومات درست، سچی،مناسب اور مکمل ہے۔میں /ہم یہاں اقرار کرتے ہیں کہ فراہم کردہ متعلقہ دستاویزات اکاؤنٹ کھولنے کے لیے کافی ہیں۔میں /ہم اپنے /ہمارے اکاؤنٹ کے لیے مذکورہ بالا USاسٹیٹس کو قبول کرتے ہیں۔
b) میں /ہم یہاں مزید اقرار کرتے ہیں کہ فارم W-9، فارم W-8BEN، فارمW-8BEN-Eمیں دی گئی معلومات درست، سچی اور مناسب ومکمل ہے اور میری /ہماری جانب سے بینک افسران کے سامنے ان پر دستخط کئے گئے ہیں۔میں /ہم یہاں یہ بھی تصدیق کرتے ہیں کہ میری /ہماری فراہم کردہ معلومات، جمع کردہ دستاویزات اور معلومات کی بنیاد پر بینک نے میرے /ہمارے FATCAاسٹیٹس کا تعین کیا ہے اور بینک کے ریکارڈ اور اسی طرح سسٹمز میں بھی اپ ڈیٹ کیا ہے۔
c)میں /ہم اقرار کرتے ہیں کہ میرے /ہمارے امریکی شخصیت FATCA/اسٹیٹس کو متاثر کرنے والے حالات میں ہونے والی تبدیلیوں کی صورت میں، میں /ہم ایسی تبدیلی سے بینک کو فوری طورپر آگاہ کریں گے اور اگر ایسی تبدیلی سے 90دن کے اندر مطلع نہ کرنے کی صورت میں،بعدازاں میں /ہم بینک کو کسی بھی قسم کے نقصانات، اخراجات، بینک پر عائد ہونے والی کسی بھی قانونی فیس اور ایسی تبدیلی کے نتائج کا بینک کو ذمہ دار نہیں ٹھرائیں گے اوربینک کو مستثنیٰ رکھیں گے۔
d) میں /ہم اقرار کرتے ہیں کہ میرے /ہمارے اکاؤنٹ کھلنے سے قبل، یا بعد ازاں اگر میرے /ہمارے FATCAاسٹیٹس میں کوئی تبدیلی واقع ہوئی اور امریکی شہری کی حیثیت میں میری /ہماری شناخت ہوگئی تو میں /ہم اپنے اسٹیٹس کو بہتر کرنے کے لیے بینک کو مطلوب دستاویزات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ مزید میں /ہم بینک کو یہ حق بھی دیتے ہیں کہ اگر میں /ہم اپنے FATCAاسٹیٹس میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی سے 90دن کے اندر ایسی معلومات /دستاویزات فراہم کرنے یا جمع کرنے میں ناکام رہے تو بینک میرے /اکاؤنٹ کو بند کرنے کا حق رکھے گا۔
e) میں /ہم بخوبی سمجھتے ہیں کہ میرے /ہمارے فراہم کردہ دستاویزات اور معلومات کی بنیاد پر بینک نے میرے /ہمارے اکاؤنٹ کو”امریکی شہری“ کے اسٹیٹس کے طورپردرجہ دیا ہے۔میں /ہم واضح طورپر (پاکستان کے مقامی قوانی سے مشروط بینک اور دیگر متعلقہ ذیلی اداروں (بشمول برانچوں)کو مجاز بناتے ہیں کہ کسی بھی قسم کی معلومات مقامی اور بیرونی ٹیکس اتھارٹیز، جہاں ضروری ہو افشاں کریں تاکہ FATCAاور دیگرکسی عدالت یا مجاز اتھارٹی کے پاس کسی بھی قسم کی ٹیکس واجبات کے سلسلے میں بینک معلومات اور دستاویزات فراہم کریں۔
f) میری /ہماری جانب سے فراہم کردہ مذکورہ بالا معلومات کی بنیاد پر، اگر میرا /ہمارا اکاؤنٹ ”امریکی شہری“ کے اسٹیٹس کا درجہ پاتا ہے،میں /ہم واضح طورپر (پاکستان کے مقامی قوانی سے مشروط بینک اور دیگر متعلقہ ذیلی اداروں (بشمول برانچوں)کو مجاز بناتے ہیں کہ فارن اکاؤنٹ ٹیکس کمپلائنس ایکٹ(FATCA)کی تعمیل میں IRSیا کسی مقامی ریگولیٹری باڈی کو مطلوب کوئی رپورٹ فراہم کریں۔
۔ a)میں /ہم یہاں تصدیق کرتے ہیں کہ اوپر فراہم کردہ میری /ہماری معلومات درست، سچی،مناسب اور مکمل ہے۔میں /ہم یہاں اقرار کرتے ہیں کہ فراہم کردہ متعلقہ دستاویزات اکاؤنٹ کھولنے کیلئے کافی ہیں۔میں /ہم اپنے /ہمارے اکاؤنٹ پر مذکورہ بالا ٹیکس ریزیڈنس اسٹیٹس کو قبول کرتے ہیں۔
۔ b) میں /ہم یہاں مزید اقرار کرتے ہیں ٹیکس ریزیڈنسی سیلف سرٹیفکیشن فارمز میں دی گئی معلومات درست، سچی اور مناسب ومکمل ہے اور میری /ہماری جانب سے بینک افسران کے سامنے ان پر دستخط کئے گئے ہیں۔میں /ہم یہاں یہ بھی تصدیق کرتے ہیں کہ میری /ہماری فراہم کردہ معلومات، جمع کردہ دستاویزات اور معلومات کی بنیاد پر بینک نے میرے /ہمارے ٹیکس ریزیڈنس اسٹیٹس کا تعین کیا ہے اور بینک کے ریکارڈ میں بھی اپ ڈیٹ کیا ہے۔
۔ c)میں /ہم اقرار کرتے ہیں کہ میرے /ہمارے ٹیکس ریزیڈنس اسٹیٹس کو متاثر کرنے والے حالات میں ہونے والی تبدیلیوں کی صورت میں، میں /ہم ایسی تبدیلی سے بینک کو فوری طورپر آگاہ کریں گے اور اگر ایسی تبدیلی سے 30دن کے اندر مطلع نہ کرنے کی صورت میں،بعدازاں میں /ہم بینک کو کسی بھی قسم کے نقصانات، اخراجات، بینک پر عائد ہونے والی کسی بھی قانونی فیس اور تبدیلی کے نتائج کا بینک کو ذمہ دار نہیں ٹھرائیں گے اور بینک کو مستثنیٰ رکھیں گے۔
۔ d) میں /ہم اقرار کرتے ہیں کہ میرے /ہمارے اکاؤنٹ کھلنے سے قبل، یا بعد ازاں اگر میرے /ہمار ے ٹیکس ریزیڈنس اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی واقع ہوئی اوررپورٹ ایبل پرسن کی حیثیت میں میری /ہماری شناخت ہوگئی تو میں /ہم اپنے ٹیکس ریزیڈنس اسٹیٹس کو بہتر کرنے کے لیے بینک کو مطلوب دستاویزات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ مزید میں /ہم بینک کو یہ حق بھی دیتے ہیں کہ اگر میں /ہم اپنے FATCAاسٹیٹس میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی سے 30دن کے اندر ایسی معلومات /دستاویزات فراہم کرنے یا جمع کرنے میں ناکام رہے تو بینک میرے /اکاؤنٹ کو بند کرنے کا حق رکھے گا۔
۔ e) میں /ہم بخوبی سمجھتے ہیں کہ میرے /ہمارے فراہم کردہ دستاویزات اور معلومات کی بنیاد پر بینک نے میرے /ہمارے اکاؤنٹ کو”رپورٹ ایبل پرسن“ کے اسٹیٹس کے طورپردرجہ دیا ہے۔میں /ہم واضح طورپر (پاکستان کے مقامی قوانی سے مشروط بینک اور دیگر متعلقہ ذیلی اداروں (بشمول برانچوں)کو مجاز بناتے ہیں کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت کسی بھی قسم کی معلومات مقامی اور بیرونی ٹیکس اتھارٹیز، جہاں ضروری ہو افشاں کریں تاکہ بینک اکاؤنٹ کی معلومات کے تبادلے سے متعلق بین الحکومتی معاہدوں کی تعمیل میں مجاز اتھارٹی کے پاس کسی بھی قسم کی ٹیکس واجبات کے سلسلے میں معلومات اور دستاویزات فراہم کریں۔
۔ f) میری /ہماری جانب سے فراہم کردہ مذکورہ بالا معلومات کی بنیاد پر، اگر میرا /ہمارا اکاؤنٹ ”رپورٹ ایبل پرسن“ کے اسٹیٹس کا درجہ پاتا ہے،میں /ہم واضح طورپر (پاکستان کے مقامی قوانی سے مشروط بینک اور دیگر متعلقہ ذیلی اداروں (بشمول برانچوں)کو مجاز بناتے ہیں کہ کامن رپورٹنگ اسٹینڈڑڈز(CRS)کی تعمیل میں ایف بی آریا کسی مقامی ریگولیٹری باڈی کو مطلوب کسی قسم کی رپورٹس فراہم کریں۔
۔ g) میں /ہم اقرار کرتے ہیں کہ کسی بھی قسم کے حالات میں بینک، اس کے ملازمین کو بلواسطہ یا بلاواسطہ، حادثاتی یا کسی وجہ کے نقصانات کا ذمہ نہیں ٹھہرائیں گے جو ہماری فراہم کردہ معلومات کے نتیجے میں سامنے آئیں گے۔
۔ بینک اسٹیٹمنٹ آف اکاؤنٹ (”اسٹیٹمنٹ“(فزیکل یا اِی اسٹیٹمنٹ کی صورت میں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے طے کردہ تعداد اور شیڈول آف چارجز میں درج چارجز کے مطابق صارف کو ارسال کرے گا۔ صارف تحریری اور زبانی طورپر اقرار کرتا ہے کہ اس کے دیئے گئے ای میل ایڈریس پر اِی اسٹیٹمنٹ کی ترسیل،پہنچنے میں رکاوٹ اور /یا کسی دیگر ایڈریس پر چلے جانے کے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، ایسی صورت میں صارف اپنے کسی بھی حق سے واضح دستبردار ہوتا ہے اور بینک پر بھی اس حوالے سے کوئی ذمہ داری عائد نہیں کرے گا۔
۔ صارف کی جانب سے اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کی ا ی میل کے ذریعے فراہمی کی درخواست کے نتیجے میں اکاؤنٹ کے اِ ی اسٹیٹمنٹ کے تعطل، خرابی یا غیر ارادی فراہمی اور /یا بینک پر رازداری،معلومات کو خفیہ رکھنے کی ذمہ داری سے متعلق صارف کی جانب سے کئے گئے دعووں کے حوالے سے بینک پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔
۔ بینک کسی بھی وقت کوئی وجہ بتائے بغیر صارف کو تحریری اطلاع کے ذریعے اکاؤنٹ کے اِی اسٹیٹمنٹ کے مینڈیٹ کو منسوخ کرسکتا ہے۔
۔ صارف اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ میں کسی بھی کمی بیشی کے حوالے سے،تاریخ اجرا سے 45دن کے اندر مطلع کرسکتا ہے، اس مدت کے گزرنے پر بینک اسٹیٹمنٹ حتمی تصور کیا جائے گا۔
۔ ان شرائط وضوابط پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لاگو اور باضابطہ قوانین کا اطلاق ہوگا اور یہ انہی قوانین کے تحت عمل میں لائی جائیں گی۔ ان قوانین میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور /یا صوبائی یا وفاقی حکومت یا کسی بھی دیگر مقامی اتھارٹی یا ادارے کا اعلانات،حکم نامے، مراسلے اور شرائط بھی شامل ہوں گے جواسلامی شریعت کے مخالف نہیں ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے شریعہ بورڈ یا بینک کے شریعہ کی ہدایات اور رہنما اصولوں کے مطابق کسی بھی مخالفت کی صورت میں ا سلامی شریعت کے قوانین کو فوقیت حاصل ہوگی اور انہیں قوانین کی عملداری کے تقاضوں کے مطابق ان میں ترمیم کی جائیگی۔
۔ اکاؤنٹس اور دیگر متعلقہ سروسز اسلامی بینکاری ادارے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس لئے، کسٹمر اس بات کی توثیق، اقرار کرتا ہے اور ذمہ دار ہے کہ اکاؤنٹ اور متعلقہ سروسز کا استعمال اور ٹرانزیکشنز بینک کی شریعہ کی واضح کردہ اسلامی شریعت کے اصولوں کے مطابق ہوں ان کے مخالف نہیں ہوں گے۔اگر کوئی غیر شرعی ٹرانزیکشن عمل میں لائی گئی تو بینک اپنے اختیار سے ایسے کسٹمر کے اکاؤنٹ /بزنس سے تعلق کو ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
۔ اکاؤنٹ اوپننگ فارم میں درج شرائط وضوابط کی تشریح کو حتمی اور لاگو تصور کیا جائے گا تاہم کسی بھی اختلاف رائے کی صورت میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے رجوع کیا جائے گااور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا فیصلہ حتمی ہوگا او راس کی پابندی لازم ہوگی۔
۔ ”میں“ ”ہم“ ”اکاؤنٹ ہولڈر“ یا ”کسٹمر‘ میں ہر وہ کسٹمر شامل ہے جو فیصل اسلامک بینکنگ میں اکاؤنٹ رکھتا ہے اور جو اکاؤنٹ سے متعلق ہدایات دینے کا مجاز ہو اور جوائنٹ اکاؤنٹ یا انفرادی اکاؤنٹ کے علاوہ کسی بھی اکاؤنٹ کی صورت میں تمام اکاؤنٹ ہولڈرز یا مجازدستخط کنندگان میں سے ہر ایک جوائنٹ اور انفرادی طورپر بینک کا ذمہ دار ہوگا۔
۔ EFTسروس کا استعمال اے ٹی ایم، ڈیبٹ کارڈ، انٹرنیٹ او رموبائل بینکنگ سروس کے ذریعے آپ کے اپنے اکاؤنٹ، بینفشری اکاؤنٹ سے کسی اور FBL اکاؤنٹ یا کسی دیگر بینک اکاؤنٹ میں رقم کو منتقل کرنے کے لیے ہے۔صارف مندرجہ ذیل ذرائع سے فنڈز کی منتقلی کو انجام دے سکتا ہے:
۔ اے ٹی ایم /ڈیبٹ کارڈ)لمٹس درج کی جائیں گی)
۔ انٹرنیٹ بینکنگ)لمٹس درج کی جائیں گی)
۔ فیصل ڈیجی بینک موبائل بینکنگ)لمٹس درج کی جائیں گی)
الیکٹرونک بینکنگ سروسز
انٹرنل ٹرانسفر کی یومیہ حد
انٹربینک کی ٹرانسفرز کی یومیہ حد
اے ٹی ایم /ڈیبٹ کارڈ
250,000
250,000
انٹرنیٹ بینکنگ 250,000
250,000
فیصل ڈیجی بینک موبائل بینکنگ
50ہزار انٹرنل اور انٹر بینک، مجموعی طور پر دونوں ٹرانسفرز کے لیے
50ہزار انٹرنل اور انٹر بینک، مجموعی طور پر دونوں ٹرانسفرز کے لیے
۔ اوریجنیٹنگ /بینفشری AFIsموجودہ قانون کے مطابق صارف اپنے کسی بھی غیر مصدقہ ٹرانزیکشن، نقصان اور خسارے کی تلافی کی ادائیگی کا ذمہ دار ہوگا جوکہ الیکٹرونک فنڈ ٹرانسفر کی ناکامی کی وجہ سے ہو ا ہو۔
۔ اوریجنیٹنگ /بینفشری AFIsصارف کومعاوضہ اداکرے گا خواہ اس کی جانب سے کسی طرح کا کوئی دعویٰ نہیں کیا گیا ہو، تلافی کی رقم کی ادائیگی، خرابی واقع ہونے کی وجہ سے تعین کے بعد 15کاروباری دنوں کے اندر کردی جائے گی۔
۔ اگر کسی صورت میں بینفشری AFIsتاخیر کا ذمہ دار نہ ہو تو وہ معاوضہ کی ادئیگی کے لیے اوریجنیٹنگ PSPs/PSOs/AFIsسے رجوع کرسکتا ہے، جو بھی ذمہ دار ہوگا وہ ادائیگی کرے گا۔
۔ اوریجنیٹنگ /بینفشری PSPs/PSOs/AFIsایسی صورت میں صارف کو زر تلافی کی ادائیگی کے ذمہ دار نہیں ہوں گے جب کہ یہ واضح ہوجائے کہ ایسا کسی قدرتی آفت کی وجہ سے پیش آیا ہو۔
۔ کسی بھی ناگزیزصورتحال /حادثے کے رونما ہونے کی صورت میں PSPs/PSOs/AFIsاہل، فائدہ حاصل کرنے والے اپنے صارفین /بینک ممبران کو مطلع کریں گے۔
۔ کسی وجہ سے الیکٹرونک فنڈ ٹرانسفر اسی دن مکمل نہ ہو تو صارف سے،اس کی برانچ سے رابطہ کرنے اور رکسٹمر سینٹر کو 111-06-06-06پر اطلاع دی کر شکایت درج کرنے کی درخواست ہے۔
۔ مذکورہ بالا کی طرف تمام کیس حتمی فیصلے کے لیے RSBMکو بھیجے جائیں گے۔
۔ فیصل بینک کے تمام اکاؤنٹ ہولڈرز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ان ذرائع (جیسا کہ کال سینٹر، برانچ نیٹ ورک، الیکٹرونک ای میل)کا استعمال کرتے ہوئے فوری طورپر بینک کو ایسے واقعات کی شکایت درج کروائیں جہاں سسٹم کی خرابی یا ٹیکنیکل وجہ سے ان کی الیکٹرونک فنڈ ٹرانسفر ز کی درخواستوں (انٹر بینک اور انٹرا بینک)کو بینفشری بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل نہ کیا گیا ہو،بینک آپ کی شکایت کو درج کرے گا اور نگرانی وشکایت کے مقصد سے آپ کی شکایت /وضاحت کے بالمقابل سروس ریکویسٹ نمبر جاری کرے گا۔ کسٹمر سینٹر سے 111-06-06-06پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
۔ EFTسیٹلمنٹ لاگ کے اندراج کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی منظورشدہ ہدایات کے مطابق متعلقہ بینفشری اکاؤنٹ ہولڈر کے بینک کے ساتھ نگرانی کے عمل کا آغاز کرے گا کہ یا تو بینک کے بینفشری اکاؤنٹ میں فنڈ کے منتقل ہوجانے کی تصدیق کرے گا یا بھیجنے والے کے اکاؤنٹ میں واپس منتقل کردے گا۔
۔ بینک EFTشکایات کے نتیجے میں اکاؤنٹ ہولڈر کے رجسٹر رابطہ نمبر پر ریکارڈ لائن کے ذریعے یا خط کی مراسلت سے،مناسب جواب دینے کا بندوبست کرے گا جو شکایت کے اندراج کی تاریخ سے 10کاروباری ایام کے اندر ہوگا۔
۔ کسی دوسرے بینک کی جانب سے EFTکی شکایت موصول ہونے کی صورت میں،بینک 3کاروباری دنوں کے اندر فعال طریقے سے مینوئل پوسٹنگ کے ذریعے لائے جانے والی ٹرانزیکشن کی بروقت پروسیسنگ کو یقینی بنائے گا۔
۔ اگر غلطی سے کسی دوسرے بینک کے بینفشری اکاؤنٹ میں الیکٹرونک فنڈ ٹرانسفر ہوجائے تو شکایت کرنے والے سے باقاعدہ تحریری درخواست مطلوب ہوگی۔ ایسی صورت میں بینک دوسرے بینک کو اعتماد کی بنیاد پر ایسی درخواست بھیجے گا۔تاہم فنڈز کی واپسی خالصتاً دوسرے بینک کے بینفشری اکاؤنٹ ہولڈر کی تصدیق پر مبنی ہوگی۔
۔ دھوکہ بازی پر مشتمل تما م الیکٹرونک فنڈ ٹرانسفر کی درخواستوں اور شکایات کو بینک کا فراڈ ڈپارٹمنٹ حل کرے گاجوکہ شکایت کرنے والے کی جانب سے باقاعدہ درخواست کی وصولی کے بعد ہوگا۔
۔ بینک کیش کلیکشن کی سروس سے متعلق شرائط وضوابط کی خلاف ورزی کے نتیجے میں عائد ہونے والی اضافی چارجز وصول کرنے کا مجاز ہے۔
۔ کسٹمر کی درخواست پر متعلقہ تاریخ پرایجنٹ (سیکورٹی سروس پرووائیڈر) کی جانب سے وین کی فراہمی میں ناکامی کا بینک ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا۔
۔ ایجنٹ کی رسیدپر درج رقم، وصول کی جانے والی رقم یا کسی بھی جعل سازی یا انتظامی خرابی کی صورت میں کسی بھی تنازع میں بینک کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کاروبای کی انجام دہی کے لیے رہنما ہدایات وضح کی ہیں، جن کی بدولت بینکوں کے لیے صارفین کو عمدہ بینکاری انجام دینے کے معیار متعین ہوتے ہیں۔
۔ فیصل اسلامی بینکاری برانچوں میں نئے صارفین یا موجودہ صارفین کے لیے اکاؤنٹ کھولے جاسکتے ہیں۔اکاؤنٹ پروڈکٹ کی قسم کا انتخاب صارف کی جانب سے اپنی ضرورت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ بینک کے انفرادی اکاؤنٹ کھولنے کے ضمن میں، کسی بھی قسم کے اکاؤنٹ کھولنے سے قبل، کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ یا ایس این آئی سی،یا غیر ملکی شہریوں کی صورت میں پاسپورٹ یا NICOP/POC/ARCجیسے دستاویزات مطلوب ہوں گے۔بینک ان کاغذات کی خودمختار حیثیت میں تصدیق کرے گا۔اکاؤنٹ تمام مطلوبہ کارروائی بشمول ویریسس یا بائیو میٹرک ٹیکنالوجی کے ذریعے نادرا کی تصدیق کے بعد ہی کھولا جائے گا۔ صارف مختلف اقسام کے اکاؤ نٹ مثلاً انفرادی یا اینٹٹی وغیرہ کے اکاؤنٹ کھولنے کے لیے بینک کو مطلوب دیگر دستاویزات فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔ صارف کو جوائنٹ /اینٹٹی اکاؤنٹ کی صورت میں آپریشن کے طریقہ کا تعین کرنا ہوگا۔ ہر اکاؤنٹ کا مخصوص نمبر ہوگا جو اس کھاتے سے متعلق بینک کے ساتھ کی جانیوالی خط وکتابت میں ظاہر کیا جائے گا۔
۔ صارفین کی معلومات کو راز میں رکھنے سے متعلق بینک کی ذمہ داری
۔ بینک یااس کا تھرڈ پارٹی کنٹریکٹرکسی بیرونی انتظام کے لیے اکاؤنٹ ہولڈر کی معلومات اپنے پاس رکھ سکتے ہیں اور اس کا استعمال کرسکتے ہیں اور ایسا کرتے ہوئے صار ف کی معلومات کو راز داری میں رکھنا ان کے لیے ضروری ہوگا۔ بینک کسی قانونی ادارے کے لیے، ان کی درخواست کے جواب میں صارف کی معلومات فراہم کرسکتا ہے۔
اگر صارفین کو کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو وہ کمپلینٹ مینجمنٹ یونٹ کو Complaint_Management_Unit@faysalbank.com پر ای میل یا اپنی قریبی فیصل اسلامک برانچ میں موجود ڈراپ باکس میں تحریری شکایات جمع کراسکتے ہیں یا بینکنگ آفیسر سے 111-06-06-06پر فون کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔
صارف جس نے رقم جمع کرائی ہے، اسے یہ رقم، بینکنگ اوقات میں اور اے ٹی ایم کے ذریعے، رقم کی دستیابی سے مشروط (چارجز، فیس اور ٹیکسز کے ساتھ) نکلوانے کا حق حاصل ہے۔ صار ف کو اپنے اکاؤنٹس میں موجودبقیہ رقم اور ٹرانزیکشن سے متعلق سوال کرنے کا حق ہے۔صارف کو اپنے اکاؤنٹ پر لاگو ہونے والی فیس اورچارجز کے بارے میں جاننے کا حق ہے۔ صارف کی ذمہ داری ہے کہ بینک کو اپنے رابطے اور ایڈریس کی تفصیل سے بروقت آگاہ کرتا رہے۔ اپنے قومی شناختی کارڈ کی نقل اور دیگر کوئی بھی اہم دستاویز بینک کے پاس جمع کرائے۔ ہمارے شیڈول آف چارجز سے متعلق مزید تفصیلات جاننے کے لیے ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کریں:www.faysalbank.com/barkat
کرنٹ اکاؤنٹ قرض کی بنیاد پر ایسے صارفین کے لیے کھولا جاتا ہے جو بینک سے ساتھ مستقل بنیادوں پر لین دین کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ میں کسی بھی وقت پیشگی اطلاع کے بغیر رقم جمع کروائی اور نکالی جاسکتی ہے۔فیصل بینک فیصل اسلامی بینکاری کی جانب سے پیش کئے جانے والے فیصل اسلامک کرنٹ اکاؤنٹ پر کوئی منافع ادانہیں کیا جاتا۔فیصل بینک فیصل اسلامی بینکاری اس وقت مختلف اقسام کے کرنٹ اکاؤنٹس پیش کررہی ہے۔اسلامی کرنٹ اکاؤنٹس کی پروڈکٹ فہرست سے متعلق تفصیلات اسلامی برانچوں میں موجود ہونے کے ساتھ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔ فیصل اسلامک کرنٹ اکاؤنٹس سے کسی بھی قسم کی زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں ہوتی۔ تاہم ودہولڈنگ ٹیکس اور دیگر ٹیکس /ڈیوٹی نافذ قانون کے مطابق لاگو ہوں گے۔
سیونگ اکاؤنٹ مضاربہ طریقہ کار کے تحت پرافٹ اور لاس شیئرنگ (PLS)کی بنیاد پر پیش کیا جارہا ہے۔بینک مضارب کے طورپر اپنے اختیار سے صارف کی رقم اجارہ، مرابحہ، مشارکہ وغیرہ میں شرعی انداز سے لگا سکتا ہے اورنکال بھی سکتا ہے۔یہ اکاؤنٹ کی ایسی قسم ہے جس میں پروڈکٹ کے اعتبار سے ادائیگی کے تعین کے مطابق اوسط بیلنس کی بنیاد پر منافع ادا کیا جاتا ہے۔بینک کی جانب سے منافع کا تعین بینک کی شریعہ کے مشورے سے شرعی احکامات کے مطابق، موجودہ قوانین، وقتاً فوقتاً اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور بینک کی اپنی پالیسیوں کے مطابق کیا جاتاہے۔اعلان شدہ منافع کی شرح اور اسلامی سیونگ اکاؤنٹس پروڈکٹ کی تفصیلات برانچوں میں موجود ہے اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔زکوٰۃ اور ودہولڈنگ ٹیکس قوانین کے مطابق لاگو ہوں گے۔
منافع کی ادائیگی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی موجودہ ریگولیشنز /ہدایات اور کسی پیشگی اطلاع کے بغیر کسی بھی تبدیلی سے مشروط ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کے بعد کی جائے گی۔ کرنٹ اکاؤنٹ پر کسی قسم کا منافع قابل ادا نہیں ہے چاہے وہ مقامی یا بیرونی کرنسی میں کیوں نہ ہو۔ نوٹ: منافع کی ادائیگی کا موجودہ اور رائج طریقہ کار اور حساب کتاب فیصل اسلامک شیڈول آف چارجز میں فراہم کیا گیا ہے۔
اکاؤنٹ میں جمع کرائی جانے والی رقم باقاعدہ ڈپازٹ سلپ پر کرنے کے بعد جمع کرائی جائے جس میں مذکورہ اکاؤنٹ نمبر اور جمع کرانے والے کے دستخظ ہوں۔جمع کرائی جانے والی ایسی رقم صرف کیش کاؤنٹر پر جمع کرائی جاتی ہے اور بینک کی جانب سے الیکٹرانک انداز میں اس کی تصدیق ہوتی ہے۔کوئی بھی صارف بینک کاؤنٹر سے چیک جمع کراتے ہوئے رقم نکال سکتا ہے اور اے ٹی ایم کارڈکے ذریعے اے ٹی ایم متعین حدتک رقم نکال سکتاہے۔
اکاؤنٹ ہولڈر کی جانب سے کسی بھی ڈیفالٹ کی صورت میں بینک کو حق ہوگا کہ صارف کو 30دن پیشگی اطلاع دیکر اسلامی سہولیات /واجبات کی بقایہ جات کے لیے دعویٰ، چارج اورقانونی استحقاق پر عمل کرے۔
ایسے کاؤنٹس سے مقررہ تاریخ پر لاگو ہونے پر زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے گی جن میں متعلقہ سال کے دوران استثنیٰ کی حد سے زائد رقم ہوگی۔زکوٰۃ سے استثنیٰ کے مجوزہ فارم پر اقرار نامہ بینک کے پاس مقررہ تاریخ سے کم از کم ایک ماہ قبل جمع کراناہوگا یا جیسا کہ وقتاً فوقتاً لاگو ہونے والے زکوٰۃ کے رولز کے مطابق ہدایات ہوں گی۔زکوٰۃ کی کٹوتی زکوٰۃ وعشر آرڈیننس 1980کے مطابق کی جائے گی۔
کسی اکاؤنٹ کے بند ہونے پر، اکاؤنٹ کے غیر استعمال شدہ چیکس، کارڈ اور لاکر کی چابیاں کسٹمر کی جانب سے لازمی طورپر بینک کو واپس کردینی چاہئیں اور اکاؤنٹ کا بیلنس بھی زیرو ہونا چاہئے۔دوسری صورت میں بینک کوا س بات کا تحریر ی طورپر اطمینان دلایا جائے کہ غیر استعمال شدہ چیکس کو تلف کردیا گیا ہے۔
ایک سال سے غیر فعال اور غیراستعمال شدہ کرنٹ اور سیونگ اکاؤنٹس کو ڈارمنٹ اکاؤنٹ(منجمداکاؤنٹ)قرار دیا جائے گا۔ایسے اکاؤنٹس کو دوبارہ فعال کرانے کے لیے کسٹمر کی جانب سے تحریری درخواست کے ساتھ اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی جمع کرانے سے ہی فعال کرایا جاسکتاہے۔ ۔ کسٹمر کی جانب سے 10سال تک کسی ٹرانزیکشن یا اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کی درخواست نہ ملنے والے اکاؤنٹ کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے غیر دعویٰ شدہ اکاؤنٹ کے طورپر حوالے کیا جائے گا۔ان رقوم کا صارفین کی جانب سے رقم واپسی کی اصل درخواست کے ساتھ تصدیق شدہ دستخط، دعویٰ کرنے والے فرد کے سی این آئی سی کی تصدیق شدہ کاپی،اور فوتگی کی صورت میں وراثت کا سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا۔
۔ چیک تحریری طورپر تیار کئے جائیں گے اور ان میں یہ معلومات فراہم کرنی ہوگی: (i) تاریخ(ii) ادائیگی والے کا نام (iii) رقم(iv) مجازدستخط
۔ انٹرا سٹی کلیئرنگ والے چیک پر جمع ہونے کے اگلے کام کے روز میں عمل درآمد ہوگی۔
۔ منتخب برانچ سے اسی دن کلیئرنس ہوسکتی ہے اگر رقم 500,000روپے یا زائدہو اور دینے والا بینک متعین جگہ سے 5کلومیٹر فاصلے کے اندر ہو۔
۔ انٹر سٹی کلیئرنگ میں تین دن کا وقت لگتاہے اور اس کے چارجز فیصل اسلامی بینکاری کے شیڈول آف چارجز کے مطابق ہوں گے، شیڈول فیصل اسلامی برانچوں اور ویب سائٹ پر موجود ہے۔
۔ جب کوئی چیک عمومی انداز میں سامنے سے کراس کا حامل ہوتا ہے جس میں ”اکاؤنٹ میں ادائیگی“ کا اضافہ دونوں آمنے سامنے والی لائنوں کے درمیان جنرل کراسنگ پر مشتمل ہوتا ہے، اس کے ساتھ عمومی طورپر کراس کیا گیا چیک بھی ”اکاؤنٹ میں ادائیگی“ کا مطلب دیتا ہے۔
۔ جب کوئی چیک ”اکاؤنٹ میں ادائیگی“ سے کراس ہوتا ہے تو اس میں کوئی دوسری رائے نہیں بچتی، اور اب یہ رقم حاصل کرنے والے بینکر کی ذمہ داری بن جاتی ہے کہ وہ چیک میں مذکورہ نام کے اکاؤنٹ میں ہی یہ رقم جمع کرے۔
۔ حتمی یا نان نگوسی ایبل چیکس کو ناقابل انتقال مانا جاتا ہے اور انہیں ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل نہیں کیا جاسکتا۔
۔ یا چیک کا حامل (بیئرر آف چیک)سے مراد وہ شخص جس کے پاس چیک ہے اوروہ اس چیک کے ذریعے رقم نکال سکتا ہے۔
۔ بینک اپنے اختیار سے ادائیگی روکنے کی ہر درخواست پر چارج عائد کرسکتا ہے اور بینک کے پاس کسٹمر کے اکاؤنٹ سے ایسی چارج منہا کرنے کا بھی اختیار ہے۔
۔ صارفین کی جانب سے جمع کرائے گئے چیکس اور دیگر دستاویزات جنہیں مسترد کیا گیا ہو،صارفین کو واپس کئے جاسکتے ہیں تاکہ دستخط میں فرق،ناکافی فنڈز، پرانے چیک وغیرہ کامعلوم ہوسکے۔
۔ اکاؤنٹ کو چلانے کے لیے اکیلے مجاز دستخط کی تحریری درخواست کے بعد اس اکیلے کے دستخط ہی قبول ہوں گے اور دیگر کسٹمر اس کے پابند ہوں گے۔
۔ اگر اکاؤنٹ دو یا اس سے زائد افراد کے نام پر کھولا گیا ہے تو کسی بھی جمع ہونیوالا اکاؤنٹ بیلنس سب کی ملکیت ہوگا۔اسی طرح یہ تمام افراد مشترکہ طورپر اور علیحدہ سے اکاؤنٹ اور سروسز سے متعلق عائد ہونیوالے واجبات اورذمہ داریوں کے جوابدہ ہوں گے۔
۔ اگر اکاؤنٹ دو یا اس سے زائد افراد کے نام پر اکاؤنٹ کے آپریشن کو کسی کی طرف سے چلانے کے طریقہ پر کھولا جائے گا، تو ایسی صورت میں کوئی بھی صارف اکاؤنٹ چلانے کا اہل ہوگا اور اکاؤنٹ اور سروسز پر لاگو ہونے والے واجبات کا ذمہ دار ہوگا۔
In these terms and conditions, following are the definitions of certain words and abbreviations used:
1 Link: 1Link (Guarantee) Limited, a consortium of major Banks that owns and operates the shared financial services network in Pakistan through which CARDHOLDER may use his / her CARD.
M-Net: Another shared financial services network in Pakistan through which CARDHOLDER may use his / her CARD.
ACCOUNT: Means a Rupee or a Foreign Currency Bank Account maintained by a Customer with the Bank All references that refer to singular shall be deemed to include plural.
ACCOUNT HOLDER: Means a person(s) who maintain(s) one or more Accounts with the Bank.
ACCOUNT INFORMATION: Means information pertaining to the Account(s) maintained by the Customer with the Bank.
ALTERNATE CHANNEL: Means Customer touch point other than BRANCH, including but not limited to ATM, Mobile, Internet, POS, Call Center, Phone Banking etc through which transactions/instructions/or requests can be performed or taken.
ATM: Means Automated Teller Machine installed and operated by the Bank in Pakistan and / or abroad and / or Automated Teller Machines of Banks participating in the Linked Network and / or the Automated Teller Machines of Banks or financial institutions in Pakistan and / or abroad where card is accepted.
Bank: refers to Faysal Bank Limited.
Branch: An office of Faysal Bank authorized to conduct Customer banking transactions.
BENEFICIARY: Means the recipient of funds or other services as prescribed by the sender of funds, who may also be the ACCOUNT HOLDER.
Business Day: Means a day when the relevant branch of the Bank is open to conduct commercial Banking business.
CARD: ATM/VISA Debit Card issued by the Bank and may also include any other card issued by the Bank at any time. The term CARD includes a Supplementary Card issued by the Bank to a Supplementary CARD HOLDER in accordance with the terms hereof.
CARD HOLDER: Means an Account Holder maintaining an Account with the Bank and to whom a CARD is issued or the SUPPLEMENTARY CARD HOLDER.
CARD TRANSACTION: Means any transaction made through the CARD and includes without limitation, fees debited by the Bank or other Banks to effect the said transaction.
CDM: Means a Cash Deposit Machine.
CUSTOMER: Means a person, firm, company or any other institution, who maintains one or more account(s) with the Bank. In this document all reference to the Customer being referred in masculine gender shall be deemed to include the feminine gender. All references that refer to singular shall be deemed to include plural.
DESIGNATED UTILITY PROVIDER: Means the utility provider which has given access to the Bank to its Customer database, thereby enabling the Bank to make direct payments to it on behalf of its Customers.
Drop Box: Means a designated deposit box of the Bank for Customers to deposit cheques for clearing / processing.
e-Statements: Electronic Statement of Account” means Customer's periodic statement of account sent by the Bank through Email.
FUNDS TRANSFER: Means transfer of funds from an Account maintained in the Bank to another Account maintained at the Bank or another Bank.
INTERNET BANKING or “INTERNET BANKING SERVICE”: refers to the banking service offered by Faysal Bank through the use of Internet.
IVR: Means Interactive Voice Response, a system that allows user keypad input for various transactions and instructions and responds accordingly.
Linked Account(s): Means a specific Account or more than one Account, which is linked to the Card, Mobile Banking, Internet Banking or any other service provided through Alternate Channel at the request of the Customer by the Bank
MERCHANT: Means any person supplying goods and / or services and / or other benefits who accepts the CARD as means of payment.
MOBILE BANKING: Shall mean banking facility provided to the Customers through the use of mobile phone.
MOBILE PHONE NUMBER: Shall mean the mobile number that has been used by the Customer to register for any banking service. This number may keep on changing as advised by customer from time to time.
PHONE BANKING: Means banking services offered by the unit of the Bank that is accessible by way of phone, for various types of transactions and to take instructions from Account Holder. This also includes services offered through IVR.
PAYMENTS: shall mean any payment by a Customer via transfer of funds from the Account(s) held by the Customer to third party accounts or bill payments. The Bank may at its sole and exclusive discretion confine this facility only to certain permitted Customers or may extend it from time to time to be generally available to all Customers.
PERSONAL INFORMATION: Refers to the information provided by the Customer to Faysal Bank.
PIN: Means the confidential Personal Identification Number allocated to the CARD HOLDER by the Bank or chosen by the CARD HOLDER from time to time. The term PIN would also include T-PIN, M-PIN and SMS-PIN.
POST: Means any means of delivery of statements, advices or any other documents etc. to the Customer.
SBP: Means the State Bank of Pakistan.
SMS: Means short message service which includes the storage, routing and delivery of alphanumeric messages over GSM / TDMA telecommunications system.
Telco: Means the cellular phone company which has entered into agreement with the Bank for the purposes of providing mobile phone banking facilities to the Customers.
TERMS: refers to terms and conditions mentioned herein.
POS or “POS TERMINALS: Means point of sale electronic terminals at Merchant Service / Retail Outlet(s), enabling the CARD HOLDER to use the CARD to access funds in the Account or Linked Accounts held with the Bank to make a purchase.
SUPPLEMENTARY CARD HOLDER: Means a person to whom a Supplementary Card is issued by the Bank at the request of the ACCOUNT HOLDER.
VISA: Means global service provider network for ATMs and POS machines where CARD HOLDER may use ATM/POS Services.
In consideration of Faysal Bank Limited (the Bank) providing me / us such financial services as may be requested by me / us from time to time, I / we agree that the terms and conditions contained herein below shall be binding upon me / us with respect to the Account(s) specified in the Account Opening Form or any other Account that may be opened by me / us with the Bank hereafter (the "Account").
129۔کسٹمر تصدیق کرتاہے کہ بینک کی جانب سے ایس ایم ایس اور / یا ای میل کے ذریعے موصول ہونے
والے انٹر نیٹ بینکنگ کی سیکورٹی
پاس ورڈ ایکٹی ویشن کوڈ کی حفاظت کے لیے مکمل طورپر ذمے
داری کا مظاہرہ کرے گا۔ کسٹمر کو تھوڑے تھوڑے عرصے بعد پاس ورڈ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا
جاسکتاہے اور:
۔a۔ کسٹمر تصدیق کرتاہے کہ پاس ورڈ رازداری میں رکھنے کو یقینی بنایا جائے
گا؛ اور کسی بھی دوسرے شخص کو اپنے انٹر نیٹ بینکنگ اکاؤنٹ تک رسائی نہیں دی جائے گی۔
b۔بینک
اپنا حق محفوظ رکھتاہے کہ پیشگی اطلاع کے ساتھ پاس ورڈ کی تبدیلی کے طریقہ کارسے متعلق شرائط
وضوابط، طریقہ کار کے عمل، دستیابخدمات میں وسعت کی حد میں ترمیم یاان میں مکمل طورپر تبدیلی یا
انٹر نیٹ بینکنگ کی سہولت کو غیر فعال کردے۔
c۔اگر کسٹمر انٹر نیٹ بینکنگ پاس ورڈ بھول
جاتاہے، تو وہ بینک کی جانب سے اس وقت بتائے گئے پاس ورڈ کی تبدیلی سے متعلق طریقہ کار کے ذریعے
اپنا پاس ورڈ تبدیل کرسکتاہے۔
d۔کسٹمر قبول کرتاہے اور تصدیق کرتاہے کہ اگر کسٹمر کے اکاؤنٹ
(اکاؤنٹس) کے بارے میں بینک کی جانب سے معلومات ظاہر کیے جانے یا کسی بھی ٹرانزیکشن کے نتیجے
میں کسٹمر کسی خسارے سے دوچار ہوجاتاہے تو کسی صورت بھی بینک ذمے دار نہیں ہوگا۔
e۔کسٹمر
اپنی خفیہ معلومات کی رازداری کوبرقرار رکھے گااور اس بات کو یقینی بنائے گاکہ کوئی ایسی
معلومات رضاکارانہ طورپر، اتفاقیہ یا غلطی سے کسی کوفراہم نہیں کرے گا۔
130۔کسٹمر انٹرنیٹ بینکنگ کے غیرمجاز اور غیر قانونی استعمال کے علاوہ انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے فراہم شدہ اکاؤنٹس تک کسی بھی غیر مجاز رسائی سے محفوظ رہنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اپنائے گا۔کسٹمر حلفیہ تصدیق کرتاہے کہ وہ کسی بھی وقت ٹرمینل یا دیگر ڈیوائس سے انٹر نیٹ بینکنگ سروس تک رسائی کے بعد انٹر نیٹ بینکنگ سروس سے مذکورہ سیشن کو لاگ آف کرنے تک وہاں سے رخصت نہیں ہوگاتاکہ کوئی بھی دوسرااس کو استعمال نہ کرسکے۔
131۔کسٹمر سمجھتاہے کہ انٹر نیٹ بینکنگ کی سہولت ڈپازٹ اکاؤنٹس، کریڈٹ کارڈز، بی ٹی ایف اور قسطوں پر قرضوں کے لیے دستیاب ہے اورمذکورہ پروڈکٹس پر شرائط وضوابط کا اطلاق ہوگا اور فیصل بینک انٹر نیٹ بینکنگ کی سہولت استعمال کرنے پر بھی اطلاق ہوگا۔
132۔کسٹمر انٹر نیٹ بینکنگ سروس کے استعمال کے لیے بینک کو فراہم کردہ معلومات کے صحیح ہونے کا ذمے دارہوگا۔ کسٹمر کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کےغلط ہونے یا دوسری صورت میں کسی بھی خسارے کا ذمے دار بینک نہیں ہوگا۔ کسٹمر یہاں پر تصدیق کرتاہے کہ وہ اینٹی منی لانڈرنگ قواعدوضوابط کے مطابق بینک کی جانب سے مطلوبہ معلومات فراہم کرے گا۔اگر کسٹمر کو لگتاہے کہ بینک کو فراہم کی گئی معلومات چاہے وہ رجسٹریشن فارم میں ہو یا کسی اورجگہ غلط ہے تو وہ بینک کو فوری طورپر مطلع کرے گاتاکہ فیصل بینک اس غلطی کو ”مناسب اقدامات“ کی بنیاد پر جہاں بھی ممکن ہوگا وہاں اس کی تصحیح کرے گا۔
133۔انٹر نیٹ بینکنگ استعمال کرنے کے خواہشمند کسٹمر کے لیے ضروری ہے کہ وہ اکاؤنٹ ہولڈر اور مجاز دستخط کنندہ ہوں یا جوائنٹ اکاؤنٹ کی صورت میں مجاز دستخط کنندہ آزادفریق ہوں۔
134۔انٹرنیٹ بینکنگ کے تحت تمام ٹرانزیکشنز کے لیے؛
۔a۔بینک کی جانب سے طے شدہ طریقہ کارکے
مطابق کسٹمر انٹر نیٹ کے ذریعے ٹرانزیکشنز کرے گا۔
۔b۔انٹر نیٹ بینکنگ کے ذریعے کی جانے
والی ٹرانزیکشنز کے درست اور مجاز ہونے کی ذمے داری کسٹمر پر عائد ہوگی۔
۔c۔بینک کسی بھی
ٹرانزیکشن کی الگ سے تصدیق نہیں کرے گا اور جیسے ہی انٹر نیٹ کے ذریعے ٹرانزیکشن ہوگی تووہ جلد
ازجلد مؤثر ہوجائے گی۔
۔d۔بینک واضح کرتاہے کہ وہ کوئی بھی سبب بتائے بغیر کسی بھی
ٹرانزیکشن / ہدایت پر عملدرآمد سے انکار کرسکتاہے اوراگر کوئی مناسب وجہ ہوگی کہ جس سے کسٹمر کی
ٹرانزیکشنز کے باعث باالواسطہ یا بلاواسطہ کسی نقصان کا اندیشہ ہوگایا مذکورہ ٹرانزیکشن / ہدایت
پر عملدرآمد سے پہلے کسٹمر کی جانب سے اطلاع موصول ہوجائے گی تو انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے
آپریشنزکو معطل کردیاجائے گا۔
۔e۔کسٹمر قبول کرتاہے اور حلفیہ تصدیق کرتاہے کہ وہ کسی بھی
غیر قانونی یا نامناسب مقاصد کے لیے انٹر نیٹ بینکنگ یا اس سے منسلک سروسز استعمال نہیںکرے گا۔
اس کے لیے کسٹمر قبول کرتاہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے گاکہ:
i۔اس معاہدے کے تحت بینک
کوسروسز کے قابلِ عمل بنانے کے لیے مطلوبہ معلومات کی فراہمی اور / یا معاونت کے علاوہ کوئی بھی
دیگر ذمے داری پوری کرے گا۔
ii۔وہ کسی بھی شخص کو کسی بھی وقت بینک کی جانب سے دی کی گئی
اکاؤنٹس سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کرے گاجس
میں پاس ورڈ، اکاؤنٹ نمبر اور اے ٹی
ایم / ڈیبٹ کارڈ نمبرز شامل ہیں۔
135۔کسٹمر یہاں پر قبول کرتاہے اور تصدیق کرتاہے کہ کسٹمر انٹر نیٹ بینکنگ کا استعمال اپنی ذمے
داری پر کرے گا۔انٹر نیٹ بینکنگ کے استعمال میں درجِ ذیل خطرات شامل ہوسکتے ہیں:
۔a۔اگر
کوئی تیسراشخص اکاؤنٹ تک رسائی کے بارے میں معلومات حاصل کرلیتاہے، تو وہ فنڈز ٹرانسفر کے علاوہ
کسی بھی دیگر ٹرانزیکشن کو عملی جامہ پہنا سکتاہے۔
۔b ۔انٹر نیٹ ایک حساس ذریعہ ہے جس میں
فراڈ، غلط استعمال، ہیکنگ اور دیگر ایسے عوامل کی بڑی تعداد رونماہوسکتی جس سے ٹرانزیکشن
متاثرہوسکتی ہے۔البتہ بینک ایسے عوامل سے بچنے کے لیے سیکورٹی فراہم کرنے کا عزم رکھتاہے، تاہم
فنڈ ٹرانسفر یا کسی بھی دیگر ادائیگی کو متاثر کرنے جیسے انٹر نیٹ فراڈز، ہیکنگ اوردیگر ایسے
عوامل سے مکمل حفاظت کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی۔
۔c۔بینک کی جانب سے فنڈز ٹرانسفر اور دیگر
سروسز کو عملی جامہ پہنانے والی ٹیکنالوجی کو وائرس یادیگر بدنیتی، تخریب کاری یا کرپشن پر مبنی
کوڈ، پروگرام یا میکرو کے ذریعے متاثر کیا جاسکتاہے۔اس بات کابھی امکان ہوسکتاہے کہ بینک کی ویب
سائٹ کو مرمت کی ضرورت ہواور اسی دوران کسٹمر کی درخواستپر عمل درآمد ممکن نہیں ہوسکتا۔ایسی
صورتحال کے نتیجے میں ٹرانزیکشنز میں تاخیریا ٹرانزیکشنز کی تکمیل میں ناکامی اور دیگر منسلک
معاملات رونماہوسکتے ہیں۔
۔d۔کسٹمر قبول کرتاہے کہ بینک کسی بھی نقصان کا ذمے دارنہیں ہوگا،
چاہے وہ بالواسطہ یا بلاواسطہ ہوگا، جس میں کوئی بھی ایسا نقصان شامل ہے جو کسٹمر کیہدایت پر
بینک کی جانب سے کسی بھی ٹرانزیکشن کو مکمل کرنے یا کسی دیگر وجہ سے رونما ہوگاعلاوہ ازیں
مذکورہ نقصان بینک کی لاپرواہی کے باعثہوجائے۔ کسٹمر سمجھتاہے اور قبول کرتاہے کہ بینک مذکورہ
بالاکسی بھی خطرے کا ذمے دارنہیں ہوگااور ایسے خطرات سے متعلق تمام ذمے داریوں سے بری الذمہ
ہوگا۔
136۔انٹر نیٹ بینکنگ کے لیے بینک کا اختیار
۔a۔کسٹمر درخواست کرتاہے اور بینک کو اختیار
دیتاہے کہ انٹر نیٹ بینکنگ سروس کے ذریعے دی گئی ہدایات پر عمل کیاجائے اور کسٹمر بینک کو
اختیار دیتاہے کہ مذکورہ ہدایات کی روشنی میں کسٹمر کے اکاؤنٹس سے مطلوبہ رقوم منہا کی
جائیں۔
۔b۔کسٹمر ناقابل تنسیخ اور غیر مشروط طورپر بینک کو اختیار دیتاہے کہ انٹر نیٹ
بینکنگ کے ذریعے کسی بھی بینکنگ یا دیگر ٹرانزیکشنز کی تکمیل
کے لیے اس کے تمام اکاؤنٹ
(اکاؤنٹس) تک رسائی حاصل کرسکتاہے۔
۔c۔بینک کو یہ حق بھی حاصل ہوگا، کہ وہ اپنی مکمل
صوابدید پر، کسٹمر کے بینک میں تمام اکاؤنٹس کویکجا یا ضم کرے اوراسے یہ حق بھی حاصل ہے کہ بینک
کو واجب الادا کسی بھی رقم کی پیشگی نوٹس کے بغیرمذکورہ اکاؤنٹس میں سے کٹوتی کرے۔
۔d۔کسٹمر
کی ٹرانزیکشنز صرف انٹرنیٹ بینکنگ کے لیے مجوزہ طریقہ کار کے مطابق کسٹمر کی جانب سے تصدیق کے
بعد متاثر ہوں گی۔بینک کی یوزر آئی ڈی (ID) کے علاوہ کسٹمر کی جانب سے موصول ہونے والی کسی بھی
ٹرانزیکشن کی تصدیق کی کوئی ذمے داری نہیں ہے۔
۔e۔جبکہ بینک فوری طورپر ٹرانزیکشنز کومکمل
کرنے کی کوشش کرتاہے، تاہم آپریشنل سسٹم میں خرابی یا کسی قانونی تقاضے سمیت کسی بھی سبب کی وجہ
سےٹرانزیکشنز میں تاخیر کی ذمے داری بینک پر عائد نہیں ہوگی۔
137۔کسٹمر کی ذمے داری
۔a۔بینک، انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے کسی بھی غیر مجاز ٹرانزیکشن کا ذمے
دار نہیں ہوگااور یہاں پر کسٹمر تصدیق کرتاہے کہ کسٹمر کی جانب سے کسی بھی ایسے عمل کے نتیجے
میں، دعویٰ، بینک کے خلاف قانونی چارہ جوئی، یا کسی نقصان، خرچے یا خسارے کاذمے دار بینک نہیں
ہوگا اور کسٹمر بینک کو بری الذمہقراردیتاہے۔
۔b۔اگر انٹر نیٹ بینکنگ کی سہولت قدرتی آفات،
قانونی پابندیوں، ٹیلی کمیونی کیشن نیٹ ورک یا نیٹ ورک میں خرابی سمیت دیگر بینک کے دائرہ کار
سے باہروجوہات کی بنا پر کسٹمر کی خواہشات کے مطابق دستیاب نہ ہوسکے تو اس طرح کی تمام تر
صورتحا ل میں بینک کوئی ذمے داری قبول نہیں کرے گااور کسٹمر کو ذمے دار قراردیا جائے گا۔حالات
کسی طرح کے بھی ہوں، کسٹمر یا کسی دیگر شخص کے ذریعے ہونے والے کسی بھی نقصان کی ذمے داری بینک
پر عائد نہیں ہوگی، چاہے ایسےنقصانات بالواسطہ، بلاواسطہ، اتفاقیہ، ضمنی اسباب کے علاوہ ریونیو
کے نقصان پر مبنی کسی دعویٰ کے نتیجے میں کیوں نہ ہوں۔
۔c۔انٹر نیٹ بینکنگ کے غیر قانونی
یا غیرمناسب استعمال کے نتیجے میں بینک کی جانب سے فیصلے کے مطابق کسٹمر کو مالی جرمانہ اداکرنا
پڑے گا اور / یا پیشگی
نوٹس کے بغیر انٹر نیٹ بینکنگ کے آپریشنز کو معطل کردیاجائے گا۔کسٹمر
تصدیق کرتاہے کہ کسٹمر کے اکاؤنٹس پر لاگو تمام قواعدوضوابط کی پاسداری کرے گا۔
138۔بینک اور کسٹمر قبول کرتاہے کہ اگر کسٹمر بینک میں مزید اکاؤنٹس کھولتاہے اور / یا بینک کی کسی دیگر پروڈکٹس/ سروسز سبسکرائب کرتاہے، اور بینک ایسی پروڈکٹس یا سروسزکے لیے انٹر نیٹ بینکنگ میں توسیع کرتاہے اور کسٹمر اسے استعمال کرنے کا خواہشمند ہے، تو کسٹمر کی جانب سے انٹر نیٹ بینکنگ کے مذکورہ استعمال پر شرائط خودبخودلاگو ہوں گے۔
139۔انٹر نیٹ بینکنگ کے لیے نقصان کی ضمانت
۔a۔کسٹمر نقصان برداشت کرنے کی ضمانت دے گااور
بینک کو اس کے افسران، ملازمین اور ایجنٹس سمیت نقصان کی مکمل ضمانت کی بنیادپرتمام نقصانات اور
خساروں سےبری الذمہ قراردے گا جو کہ کسٹمر کی جانب سے ٹرانزیکشنز کی تکمیل کے لیے بینک کی وجہ
سے ہوں گے اور انٹر نیٹ بینکنگ کے ذریعے کسٹمر کی ٹرانزیکشنز/ہدایات کی روشنی میں بینک، اس کے
افسران، ملازمین یا ایجنٹس کی جانب سے سروس کی فراہمی کے باعث ہونے والے تمام عوامل، دعووں،
مطالبات، قانونی چارہ جوئی، نقصانات، خساروں، اخراجات، جرمانوں اور خرچوں کی ضمانت کسٹمر دے گا۔
۔b۔کسٹمر بینک کو ایسی رقم اداکرے گا جو نقصان کی ضمانت کے طورپر مناسب ہوگی اور ایسے کسی
بھی نقصان یا خرچے یہاں تک کہ وہ نقصانا ت بھی ہوسکتے ہیں جو ان کی وجہ سے نہیں ہوئے۔
-140 انٹر نیٹ بینکنگ کی سہولت کسٹمر کے خالصتاً ذاتی استعمال کے لیے ہے اور کسی بھی صورت منتقل نہیں کی جاسکتی اور اس کو صرف کسٹمر ہی استعمال کرے گا۔
141۔کسٹمر کسی بھی وقت انٹرنیٹ بینکنگ کی منسوخی کے لیے درخواست دے سکتاہے۔ بینک کسی بھی وقت انٹر نیٹ بینکنگ کی سہولت فراہم کرنے سے قاصر ہوسکتاہے یا منسوخ کرسکتا ہے اور کسی بھی وجہ سے مکمل طورپر یا کسی خاص سروس کی فراہمی معطل کی جاسکتی ہے۔
142۔بینک کے پاس سیٹ۔ آف (set-off)یا لیئن (lien) کا حق بھی محفوظ ہے، کسی بھی دیگر لیئن (lien) یا چارج، حال کے ساتھ مستقبل میں، اکاؤنٹ (اکاؤنٹس) میں موجود ڈپازٹس یا کسی دیگر اکاؤنٹ، چاہے وہ انفرادی نام پر ہویا مشترکہ ناموں سے ہو، اس میں سے تمام واجب الادا بقایاجات کے سیٹ۔ آف (set-off)یا لیئن (lien)کا حق استعما ل کرسکتاہے، جوکہ کسٹمر کی جانب سے انٹر نیٹ بینکنگ کی توسیعی سہولت کو استعمال کرنے کے نتیجے میں واجب الاد ا ہوں گے۔
143۔انٹر نیٹ بینکنگ سروس کے حوالے سے کسٹمر کے ساتھ معاملہ جات میں بینک ریکارڈ کو شہادت کے طورپر قبول کیا جائے گاتاہم اگر ریکارڈ غلطثابت ہوجائے تو صورت مختلف ہوگی۔کسٹمرقبول کرتاہے کہ وہ کسی بھی قانونی چارہ جوئی میں ریکارڈ کو بطور شہادت پیش کرنے پر اعتراض نہیں کرے گاکیونکہ ایسا ریکارڈ اصلی شکل، اور تحریری صورت میں نہیں ہوتابلکہ ایسی دستاویزات کمپیوٹر کے ذریعے ہی حاصل کی جاتی ہیں۔
144۔کسٹمر تصدیق کرتاہے کہ انٹر نیٹ بینکنگ میں استعمال ہونے والا سافٹ ویئر اور انٹر نیٹ سے
وابستہ دیگر سافٹ ویئر جوکہ انٹر نیٹ بینکنگتک رسائی کے لیے ضروری ہوتے ہیں وہ متعلقہ وینڈر ز
(vendors) کی قانونی ملکیت ہے۔ بینک کی جانب سے انٹر نیٹ بینکنگ تک رسائی کے لیے دی گئی اجازت
کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ ایسا سافٹ ویئر کسی کا ذاتی ہے یا اس پر کوئی اپنے مالکانہ حقوق کا
دعویٰ کرسکے۔
کسٹمر انٹر نیٹ بینکنگ میں استعمال ہونے والے سافٹ ویئر میں تبدیلی، نقل،
ڈھانچے میں تبدیلی، انجینئر نگ میں ترمیم یا سافٹ ویئر کی بنیاد پر کوئی نئی پروڈکٹ متعارف
کرانے کی کوشش نہیں کرے گا۔
Account Number {{account.accountNumber}}
Account Title {{account.accountTitle}}
Account Number {{card.cardNumber}}
Account Title {{card.cardTitle}}
Thank you, Your Account has been created